سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
ڈیجیٹل اخلاقیات کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری
منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیراہتمام منعقدہ تعلیمی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو صرف ڈگریوں کے اجرا تک محدود نہیں رہنا چاہیے بلکہ نوجوان نسل کی فکری، اخلاقی اور پیشہ ورانہ تربیت کا مؤثر مرکز بننا چاہیے۔ ا
تحریک منہاج القرآن اور نظام المدارس پاکستان کے زیرِاہتمام سنٹرل لائبریری بہاولپور ڈویژن کو ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 611 علمی، تحقیقی اور فکری تصانیف عطیہ کی گئیں۔
سینیئر رہنما حاجی عبدالغفور نے آغوش کمپلیکس کا خصوصی دورہ کیا، جہاں ڈائریکٹر کرنل (ر) مبشر اقبال نے ان کا استقبال کیا اور ادارے کے مختلف شعبہ جات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
تحریک منہاج القرآن سندھ کے زیرِاہتمام سندھ کے مختلف اضلاع میں تنظیمی و تربیتی ورکشاپس، مراکزِ علم کے قیام اور تقسیمِ اسناد کی تقاریب منعقد ہوئیں۔ مرکزی نائب ناظم اعلیٰ مظہر محمود علوی نے ان پروگراموں سے خطاب کرتے ہوئے دعوتِ دین، فکری تربیت اور صالح معاشرے کے قیام کے لیے مراکزِ علم کی اہمیت پر زور دیا۔
مریدکے: شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ کے جان نثار ساتھی ماسٹر محمود طارق قادری کی نمازِ جنازہ چٹھ فیملی پارک مریدکے میں ادا کر دی گئی۔ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے بذریعہ آڈیو لنک مرحوم کی بخشش و مغفرت کے لئے خصوصی دعا کی۔
ماہانہ مجلسِ ختم الصلوٰۃ علی النبی ﷺ اور سالانہ عرسِ مبارک حضور قدوۃ الاولیاء سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی البغدادی رضی اللہ عنہ کے روح پرور اور ایمان افروز موقع پر ممتاز نعت خواں حضرات نے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں عقیدت و محبت کے پھول نچھاور کیے اور نہایت سوز و گداز کے ساتھ قصائدِ غوثیہ پیش کیے۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے جامع شیخ الاسلام میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تصورِ خدا کی درست تفہیم نوجوان نسل کو الحاد، دہریت اور لامذہبیت جیسے فکری چیلنجز سے محفوظ رکھ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو مستند علمی رہنمائی، تحقیق اور قرآن و سنت سے وابستگی اختیار کرنی چاہیے تاکہ وہ فکری گمراہی سے بچ سکیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل نیدرلینڈ کے راہنما فیصل مرزا نے مرکزی سیکریٹریٹ منہاج القرآن انٹرنیشنل میں اپنے ’’تاریخی سفرِ ہجرت‘‘ پر مشتمل خصوصی پریزنٹیشن پیش کی، جس میں انہوں نے ہجرتِ مدینہ کے مقدس راستوں، تاریخی مقامات اور روحانی مشاہدات کو تصویری جھلکیوں کے ذریعے نہایت مؤثر انداز میں شرکاء کے سامنے رکھا۔
یونیورسٹی کالج کوپن ہیگن کے ٹیچر ٹریننگ پروگرام سے تعلق رکھنے والے 12 طلبہ کے وفد نے منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے ویلبی سینٹر کا تعلیمی دورہ کیا۔ اس موقع پر طلبہ کو اسلام، مسجد کے نظام، اسلامی عقائد و عبادات اور ڈنمارک میں تنظیم کی تعلیمی، سماجی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے انجام دی جانے والی خدمات سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔
کراچی: تحریکِ منہاج القرآن کراچی زون کے زیراہتمام مختلف ٹاؤنز میں مراکزِ علم کنونشنز، تربیتی سیشنز، جائزہ اجلاس اور تقریباتِ اسناد کا انعقاد کیا گیا۔
ناظمِ اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور کی زیرِصدارت سوشل میڈیا ورکنگ کونسل کا اہم اجلاس مرکزی سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں دعوتِ دین، فکری رہنمائی اور تنظیمی پیغام کو مؤثر انداز میں عوام تک پہنچانے کے لیے معیاری مواد، مربوط حکمتِ عملی اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ سوشل میڈیا نیٹ ورک کو مزید فعال بنانے پر زور دیا گیا۔
جیکب آباد: مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن سندھ مظہر محمود علوی نے جیکب آباد پریس کلب میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اخلاقی قدروں کی بحالی سے معیشت اور امن بحال ہو گا۔ اصل تباہی سماجی ڈھانچے کا بکھرنا اور اخلاقی قدروں کا زوال ہے۔
اسلامی معاشی نظام اور پاکستان کی معیشت پر خصوصی سیمینار میں شرکت کے موقع پر لاہور چیمبر آف کامرس میں ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا استقبال کیا گیا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.