تصوف کا حقیقی مقصد قربِ الٰہی ہے: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری

مورخہ: 15 مئی 2026ء

سب سے بڑی کرامت استقامت اور اللہ تعالیٰ سے مضبوط تعلق ہے
حضور قدوۃ الاولیاء سیدنا طاہر علاؤالدین الگیلانیؒ اخلاص اور تقویٰ کے پیکر تھے
ماہانہ مجلسِ ختم الصلوٰۃ علی النبیؐ اور عرس مبارک پیر سیدنا طاہر علاؤالدین الگیلانیؒ کی تقریب سے خطاب

Spiritual Legacy of Huzoor Tahir Alauddin Qadri Gilani Remembered

لاہور: (15 مئی 2026) ماہانہ مجلسِ ختم الصلوٰۃ علی النبی ﷺ اور عرس مبارک حضور قدوۃ الاولیاء سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی البغدادیؒ (بزمِ قادریہ) کے زیرِاہتمام منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔

تقریب میں علماء، مشائخ، منہاج القرآن کے رہنماؤں وکارکنان، اساتذہ، طلبہ، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے حضور قدوۃ الاولیاء سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی البغدادیؒ کی روحانی خدمات، تصوف، سلوک اور ولایت کے حقیقی تصور پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حضور قدوۃ الاولیاءؒ حضور غوث الاعظم شیخ عبدالقادر جیلانیؒ کی روحانی وراثت کے حقیقی امین تھے انہوں نے پوری زندگی اخلاص، تقویٰ، توکل، خدمتِ خلق اور اصلاحِ باطن کی تعلیمات کے فروغ کے لئے وقف کئے رکھی۔ انہوں نے کہا کہ تصوف محض ظاہری رسوم کا نام نہیں بلکہ تزکیۂ نفس، استقامت، اور رضائے الٰہی کے حصول کا راستہ ہے۔ اولیاءِ کرام کی اصل عظمت ان کے تقوی، خدمتِ انسانیت اور اللہ تعالیٰ سے مضبوط تعلق میں تھی۔ انہوں نے کہا کہ سب سے بڑی کرامت استقامت اور اللہ سے مضبوط تعلق ہے۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ حضور قدوۃ الاولیاء سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی البغدادیؒ سراپا تواضع، اخلاص، بے نیازی، حلم، تقویٰ اور اللہ تعالیٰ پر کامل اعتماد کے پیکر تھے۔ شیخ الاسلام نے اپنی 27 سالہ رفاقت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے حضور قدوۃ الاولیاءؒ کو اعلیٰ روحانی اوصاف کا حامل پایا۔

تقریب میں محمد افضل نوشاہی، شکیل احمد طاہر، ظہیر بلالی و برادران، محمد حمزہ نوشاہی، محمد ابوبکر قادری، زید محی الدین قادری اور بلال محی الدین قادری نے حضور نبی اکرم ﷺ کی بارگاہ میں ہدیۂ عقیدت اور حضور غوث الاعظمؒ کی منقبت پیش کی جبکہ قاری خضر ذیشان نعیمی نے تلاوتِ کلامِ پاک کی سعادت حاصل کی۔ نقابت کے فرائض نورالعین سعیدی اور علامہ مدثر رسول نوری نے انجام دیئے۔کوآرڈینیٹر بزمِ قادریہ شہزاد رسول قادری نے استقبالیہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن حضور قدوۃ الاولیاء سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی البغدادیؒ کے عالمی مشن کا تسلسل ہے اور مصطفوی مشن کی خدمت ہی حقیقی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رفاقت و رکنیت کی جدوجہد فیوض و برکات کے دروازے کھولنے کا ذریعہ ہے۔

تقریب میں الحاج عبدالغفور قادری، الحاج محمد الیاس قادری، ڈاکٹر محمد رفیق نجم، بریگیڈیئر (ر) عمر حیات، راجہ زاہد محمود، جواد حامد، کرنل (ر) خالد جاوید، حاجی شیخ محمد فاروق، حاجی احمد صادق، پروفیسر ڈاکٹر نور الزمان نوری، علامہ لطیف مدنی، حاجی محمد اسحاق، اقبال حسین باجوہ، عابد بشیر قادری، سعید اختر، سید محمود الحسن جعفری، حاجی غلام فرید عاجز سمیت منہاج القرآن کے مرکزی قائدین، جملہ فورمز کے ذمہ داران اور کارکنان کی بڑی تعداد شریک تھی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top