سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس مورخہ 2 فروری 2018 کو منعقد ہوا جس کی صدارت مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم نے کی، اجلاس میں ضلعی ناظم رانارب نواز انجم، محمد عارف نیازی، رانا غضنفر علی، غلام محمد قادری، سہیل مقصود، محمودالحسن، خالد رفیق سندھو، سید ثقلین شاہ، رانا کرامت علی ارسلان قادری، عبدالرشیداعوان بھی موجود تھے۔ اجلاس میں تحریک کے عہدیدرارن نے یونین کونسلز کی تنظیم سازی اور ڈاکٹر طاہرالقادری کا پیغام پہنچانے کیلئے اہداف متعین کر لئے ہیں جس کو حاصل کرنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر عوامی رابطہ کارنر میٹنگز ہوں گی۔
منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیراہتمام منعقدہ سپورٹس فیسٹیول 2018ء کی اختتامی تقریب 31 جنوری کو منعقد ہوئی، جس میں لیجنڈری ٹیسٹ کرکٹر و لیگ اسپنر عبدالقادر، اسٹار آل راونڈر عبدالرزاق اور قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ثناء میر مہمان خصوصی تھیں۔ منہاج یونیورسٹی کا سپورٹس فیسٹیول 7 دن جاری رہا، فیسٹیول میں 48 کھیلوں کے مقابلوں میں کرکٹ، فٹبال، والی بال، بیڈمنٹن، بیس بال، لان ٹینس، کراٹے، ایتھلیٹکس کے ایونٹ شامل تھے۔ مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں ایک ہزار سے زائد طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ افریقہ کے انتظامی دارالخلافہ اور مشہور شہر پریٹوریا میں سفیر امن، نابغہ عصر، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی معرکہ آراء تصانیف اور فکر انگیز خطابات کی دستیابی کیلئے عظیم الشان منہاج القرآن لائبریری کا قیام عمل میں لایا گیا۔ جہاں پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 600 سے زائد تصانیف بشمول ترجمہ عرفان القرآن اور سات ہزار موضوعات پر فکر انگیز خطابات دستیاب ہونگے۔
پاکستان عوامی تحریک کی فیڈرل کونسل اور تحریک منہاج القرآن کی مجلس شوریٰ کا سالانہ اجلاس 28 جنوری 2018ء کو مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، سیکرٹری جنرل عوامی تحریک خرم نواز گنڈا پور، نائب صدر منہاج القرآن بریگیڈئر (ر) اقبال احمد خان، بشارت جسپال، فیاض وڑائچ، رفیق نجم، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، سردار شاکر مزاری، احمد نواز انجم، منہاج القرآن ویمن لیگ کی صدر فرح ناز، ناظمہ افنان بابر، تحریک کے تمام فورمز کے مرکزی، صوبائی اور زونل قائدین بھی اجلاس میں شریک تھے۔
تحریک انصاف آئرلینڈ کے چیف آرگنائزر اور سجادہ نشین دربار عالیہ عبدو پور شریف میرپور، آزاد کشمیر پیر شیراز حسین قادری نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی شخصیت اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے عظیم مشن سے متاثر ہو کر لائف ممبر شپ حاصل کر لی ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل مڈلینڈ برطانیہ کے سیکرٹری جنرل تنویر پاشا کے والد حاجی پنوں خان مرحوم کی رسم چہلم ان کے آبائی گاؤں بیول گوجر خان میں ہوئی جس میں تحریک منہاج القرآن کے مرکز سے مرکزی رہنما علامہ غلام ربانی تیمور، علامہ علی اختر اعوان اور قاضی مدثر الاسلام نے شرکت کی۔ محفل میں علاقہ کی معزز شخصیات کے علاوہ لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس فرانس کے ناظم مالیات شوکت علی قادری کے والد گرامی گزشتہ دنوں ہارون آباد ضلع بہاولنگر میں وصال فرما گئے تھے۔ ان کے انتقال پر تحریک منہاج لقرآن ہارون آباد کے چار رکنی وفد نے شوکت علی قادری کی غمگساری کے لیے ان کے گھر پر ملاقات کی اور مرحوم کی بلندی درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل موریشس کے زیراہتمام 2 جنوری 2018ء کو محمد احسان گورا پیلس پر حضور غوث الاعظم رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس مبارک کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں منہاج القرآن ساوتھ افریقہ کے رہنماء علامہ طاہر رفیق نقشبندی نے خطاب کیا۔ عرس پروگرام کا آغاز نماز مغرب کے بعد تلاوت قرآنِ مجید سے ہوا۔ نعت رسول مقبول ﷺاور ختم غوثیہ پڑھا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل نٹال ساوتھ افریقہ کے صدر علامہ طاہر رفیق کے دورہ موریشس کے دوران نامور ڈاکٹر فضل حق کی اہلیہ Mirjana Coins نے اسلام قبول کر لیا۔ اس سلسلہ میں دونوں میاں بیوی نے علامہ طاہر رفیق سے ملاقات کی۔ اس موقع پر علامہ طاہر رفیق نے ڈاکٹرفضل حق کی اہلیہ کو اسلام کے بنیادی عقائد اور پیغام سمیت شیخ الاسلام کی گرانقدر خدمات کےبارے بریف کیا اور اسلام کے حقیقی تشخص کے بارے آگاہ کیا۔
منہاج القرآن علماء کونسل کراچی کے ناظم مفتی مکرم خان قادری کے ہاتھوں 6 افراد نے اپنے خاندان سمیت منہاج سیکریٹریٹ میں اسلام قبول کر لیا۔ عیسائی خاندان کے سربراہ سلیم نے بتایا کہ وہ 15 سال سے جہاں قرآنی اوراق ملتے، اٹھاکر احتراماََ رکھ لیتے تھے۔ اورآج اللہ تعالٰی نے قرآن کی روشنی دل میں منور کر دی۔ انہوں نے بتایا کہ میرے گھر والے بھی اسلام قبول کرنا چاہتے تھے۔
تحریک منہاج القرآن کے صدر و منہاج یونیورسٹی لاہور کے ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا ہے کہ امن کیلئے ضروری ہے تمام مذاہب کے لوگ ہر ایک دوسرے کے نظر یات اور جذبات کا احترام کریں، دنیا کا امن بین المذاہب مکالمہ میں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منہاج یونیورسٹی لاہور سکول آف ریلیجنسز آف فلاسفی کے زیراہتمام کرسمس اور سال نو کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کرسمس کا کیک بھی کاٹا گیا۔
تحریک منہاج القرآن لاہور کے امیر حافظ غلام فرید وفد کے ہمراہ قصور میں درندگی کا نشانہ بننے والی معصوم زینب کے گھر گئے، وفد میں انجینئر ثناء اللہ خان، راجہ محمود عزیر، ناصر سلطان، حفیظ اللہ جاوید، ساجد اصغر ودیگر بھی موجود تھے۔ وفد نے انسانیت سوز واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے معصوم زینب کے والد حاجی امین انصاری سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی۔
منہاج یونیورسٹی لاہور میں سپورٹس فیسٹیول 2018ء شروع ہو گیا۔ 6 روزہ سپورٹس فیسٹیول میں کرکٹ، ہاکی، فٹ بال، والی بال، بیس بال، کراٹے، لان ٹینس، ٹیبل ٹینس، ڈسک تھرو سمیت 48 مختلف کھیلوں کے مقابلے ہوں گے۔ 22 جنوری سے شروع ہونیوالا یہ سپورٹس فیسٹول 27 جنوری تک جاری رہے گا۔ کھیلوں کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وائس چیئرمین بورڈ آف گورننس ڈاکٹر حسین محی الدین اور وائس چانسلرڈاکٹر محمد اسلم غوری تھے۔
سانحہ ماڈل ٹاون اور سانحہ قصور میں حصول انصاف کے لیے متحدہ اپوزیشن کا عوامی احتجاج مال روڈ لاہور پر ہوا۔ احتجاج کے دو سیشنز میں پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید، قاف لیگ کے رہنماء چوہدری پرویز الہی، پی ایس پی کے مصطفیٰ کمال سمیت مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین نے بھرپور شرکت کی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ احتجاجی تحریک کے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان چند روز میں کیا جائے گا۔
اے پی سی اسٹیئرنگ کمیٹی اور ایکشن کمیٹی کا مشترکہ اجلاس پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون میں 16 جنوری 2018ء کو ہوا۔ اجلاس کے بعد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے راہنماؤں کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 17جنوری کے احتجاج میں دو یا تین نہیں صرف ایک کنٹینر ہوگا، آصف علی زرداری، عمران خان دیگر قائدین اسی پر خطاب کریں گے۔ اے پی سی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں تمام امور اتفاق رائے کے ساتھ طے کر لیے ہیں اور مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ ظلم، بربریت، قتل وغارت گری کے خاتمے کے لیے قومی، سیاسی قیادت یکجا ہے، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کا بھی انصاف ہوگا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.