سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مرکزی سیکرٹریٹ میں شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جب مظلوم ظلم کو قبول کر لے، خوف، مصلحت اور لالچ کا شکار ہو جائے تو اس سے ظالم قوت پکڑتا ہے، شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء نے وقت کے فرعونوں اور نمرودوں سے ٹکر لے کر ڈٹے رہنے کے حوالے سے جرآت و بہادری اور استقامت کی نئی تاریخ رقم کی۔ یہ قربانیاں ظالم نظام کے خلاف دی گئیں کبھی رائیگاں نہیں جائینگی۔ ان شاء اللہ تعالیٰ انہی پرعزم ورثاء سے مل کر سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے نائب صدر علی عمران کی والدہ قضائے الہی سے انتقال کر گئیں، انا للہ و انا الیہ راجعون۔ مرحومہ کی نماز جنازہ ان کی رہائش گاہ سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی میں ادا کی گئی۔ مرکز سے علامہ غلام اصغر صدیقی ناظم علما کونسل پنجاب، علامہ محمد منہاج الدین نائب ناظم تربیت، ظل حسن صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل یورپ، فخر زمان عادل مرکزی رہنما منہاج القرآن انٹرنیشنل دبئی، علی خان میڈیا کوآرڈینیٹر پاکستان عوامی تحریک، قاضی مدثر اسسٹنٹ ڈائریکٹر فارن افئیرز MQI اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے جنازہ میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن اپر سندھ کے امیر مخدوم ندیم احمد ہاشمی نے ضلع کشمور کا تنظیمی دورہ کیا۔ دورے میں انہوں نے ضلع کشموراور کندھ کوٹ کی تنظیم سازی کرتے ہوئے نئی تنظیمی باڈی مکمل کی۔ ضلع کشمور کا امیر سید اظہر شاھ بخاری کو مقرر کیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کےنارتھ ویسٹ مرکز پر 16 دسمبر 2017ء کو منہاج سکول آف اسلامک سائنسز ڈنمارک کے زیراہتمام سالانہ تقریب تقسیم اسناد و انعامات منعقد ہوئی۔ تقریب میں تمام طلباء، اساتذہ، معلمات کے ساتھ ساتھ کثیر تعداد میں بچوں کے والدین اور پاکستانی کمیونٹی سے معزز مہمانان گرامی نے شرکت کی۔
آل پاکستان وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ مظلوموں کی جنگ میں پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف میرے دائیں بائیں بیٹھیں گی، جماعت اسلامی، مسلم لیگ، مجلس وحدت المسلمین اور دیگر جماعتیں بھی ہمراہ ہونگی۔ شہدائے ماڈل ٹاؤن کو انصاف دلوانے کیلئے وکلاء کے اظہار یکجہتی سے حوصلے پہلے سے کئی گنا بڑھ گئے۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ کے ہر صفحہ پر قاتلوں کے نام درج ہیں۔ آل پاکستان وکلاء کنونشن میں شہدائے ماڈل ٹاؤن کے انصاف کیلئے پانچ نکاتی مطالبات پر مبنی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی۔
آغوش کمپلیکس کے زیراہتمام سالانہ محفل میلاد النبی ﷺ مؤرخہ 14 دسمبر 2017ء کو بغداد ٹاؤن لاہور میں منعقد ہوئی، جس میں نامور امریکی اسکالر Samuel E Shropshire نے بھی خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں منہاج یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اسلم غوری، رجسٹرار کرنل ریٹائرڈ محمد احمد، ٹریژر منہاج یونیورسٹی لاہور محمد جاوید اقبال قادری، ایچ آر مینجر منہاج یونیورسٹی لاہور طیب اسلم، منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے ایم ڈی راشد کلیامی، پرنسپل تحفیظ القرآن میاں محمد عباس نقشبندی اور ڈائریکٹر آغوش ڈاکٹر نعیم مشتاق نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔
آغوش کمپلیکس میں سالانہ محفل میلاد 2017ء کے موقع پر 14 دسمبر کو معزز مہمانوں اور وزٹرز کے لیے تصویری نمائش مدینہ گیلری کا اہتمام کیا گیا۔ یہ نمائش ڈائریکٹر آغوش ڈاکٹر نعیم مشتاق نے آغوش کے ایڈمن بلاک میں منعقد کی، جس میں مکہ و مدینہ شریف کے تاریخی اور مقدس مقامات کی نایاب اور نادر تصاویر آویزاں کی گئیں۔ نامور امریکی اسکالر Samuel E Shropshire نے بھی تصویری نمائش کو دیکھا۔ اس موقع پر منہاج یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر بھی ساتھ تھے۔
منہاج القرآن سیکرٹریٹ ضلع جھنگ کے پی پی حلقہ جات کے صدور و ناظمین کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس کی صدارت مرکزی نائب ناظم اعلی انجنئیر محمد رفیق نجم نے کی۔ اجلاس میں ضلع جھنگ کے مختلف پی پی حلقوں کے صدور اور ناظمین نے شرکت کی۔ اس موقع پر جھنگ میں تحریک منہاج القرآن کی کارکردگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انجئنیر رفیق نجم نے شرکاء کو تحریک کی آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے بریفنگ دی۔
تحریک منہاج القرآن ڈیرہ غازیخان کا تنظیمی و مشاورتی اجلاس سردار شاکر خان مزاری کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں پی پی حلقہ 244 کے ذمہ داران شریک ہوئے۔ اجلاس میں پی پی حلقہ 244 کی ضلعی تنظیم تحریک منہاج القرآن کی تشکیل نو ہوئی۔ سردار شاکر خان مزاری نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کی مجلس شوریٰ کے صدر چوہدری اکرم جوڑا کی اہلیہ کا انتقال ہو گیا، انا للہ و انا الیہ راجعوان۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، ناظم امور خارجہ جی ایم ملک اور دیگر مرکزی قائدین نے مرحومہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے بلندی درجات کی دعا کی ہے۔
تحریک منہاج القرآن ضلع ملتان کے صدر یاسر ارشاد دیوان کی رہائش گاہ پر 12 دسمبر 2017ء کو محفل میلاد منعقد ہوئی۔ محفل میلاد میں مخدوم شہباز ہاشمی، شیخ ارشاد احمد، راؤ محمد عارف رضوی، محمد شوکت ڈوگر، میجر محمد اقبال چغتائی، انجینئر جواد صادق، احمد قریشی، محمد عمر چشتی، رکن الدین ندیم حامدی، ملک عاشق حسین، سجاد نقشبندی، محمد الیاس صدیقی، محمد سجادحیدر، عامر ارشاد اور دیگر رہنماوں نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ریپبلک آف چلی کے زیرانتظام 2 دسمبر 2017 کو لاہوری ریسٹورنٹ اقیقے سٹی میں عظیم الشان محفل میلاد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم کا انعقاد کیا گیا۔ لاطینی امریکہ میں یہ پہلی بار کسی بھی تنظیم کی جانب سے باقاعدہ محفل میلاد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم کا انعقاد ہوا ہے۔
ڈبلن میں ایک عظیم الشان محفلِ میلاد النبی کا انعقاد کیا گیا، جس میں چوہدری عمران خورشید، شاہین احمد، عتیق باجوہ، عمار علی، ڈاکٹر مدثر، سلیم علی، حافظ محمد سعید، وقار بٹ، ساجد رضا نے محفل میں شرکت کی۔ یہ پروگرام ڈی آر سی ٹیکسی اور ماسٹر آٹوز نے منعقد کیا۔ محفل میں منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے امیر علامہ محمد عدیل نے خطاب کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے زیراہتمام سالانہ محفل میلاد 2017ء منعقد ہوئی، جس کی صدارت شازیہ شفیق نے کی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت و نعت سے ہوا۔ علی اکبر اور حسن شفیق نے تلاوت قرآن پاک کی سعادت حاصل کی۔ علینہ مغل نے قرآنی آیات کی ترجمہ پیش کیا جبکہ سسٹر مسرت مغل نے احادیث کی تلاوت بھی کی۔ منہاج یوتھ لیگ کی ٹیم نے حمد باری تعالیٰ کو پیش کیا، جس کے بعد منہاج سسٹرز لیگ اور سسٹر رحیمہ، عفیفہ کامران، ہانیہ شفیق اور ثناء شفیق الگ الگ نعت خوانی کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل امریکا کا دوسرا سالانہ میلاد النبی ﷺ کا جلوس امریکی ریاست کنیٹیکٹ میں 10 دسمبر 2017 کو منعقد ہوa۔ پیس واک کے نام پر میلاد جلوس کا آغاز سال 2016 میں کیا گیا تھا۔ جلوس کی قیادت منہاج القرآن النور اسلامک سینٹر کے ڈائریکٹر علامہ محمد شریف کمالوی اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کنیٹیکٹ کے صدر حاجی غلام سرور نے کی۔ جلوس میں یحیٰ ڈیلوینٹو، حا فظ شہاب الدین احمد، نائب صدر منہاج القرآن سینٹر کنیٹیکٹ وقار احمد بٹ، جنرل سیکرٹری منہاج القرآن سینٹر کنیٹیکٹ محمد عارف زیری اور خلیل احمدگجراتی سمیت عاشقانِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بڑی تعداد نے بھی جلوس میں شرکت کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.