سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منھاج القرآن یوتھ لیگ لیہ کی طرف سے ڈاکٹر طاہر القادری کے 66 ویں یوم پیدائش پر قائد ڈے تقریب 19 فروری 2017ء ہوئی، جس میں ضلعی صدر یوتھ لیگ حسنین رضا، جرل سیکرٹری ساجد عباس، اسد شاہ، میاں نسیم اور کارکنان نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر تحریک منھاج القرآن لیہ کے عہدے دار بھی موجود تھے۔
تحریک منہاج القرآن ملتان شاہ رکن عالم ٹاون کے زیراہتمام قائد تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے 66 ویں یوم پیدائش کی دعائیہ تقریب 19 فروری 2017ء کو منعقد ہوئی۔ قائد ڈے تقریب میں رائو محمد عار ف رضوی، مخدوم محمد حسن زواری، مخدوم غلام یٰسین زواری، مہر فدا حسین، حاجی ارشد چشتی، یونس جاوید انصاری، محمد ندیم قادری، ارشاد حسین سعیدی، غلام حسین انصاری اور ذوالفقار حامدی نے شرکت کی۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کی فیملیز نے سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 66 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے اپنے گھروں میں قائد ڈے دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا اور کیک کاٹا۔ 19 فروری 2017ء کو منہاج القرآن لاہور کے قائدین نے شہدائے ماڈل ٹاون کے ورثاء و فیملیز کے گھر جا کر قائد ڈے تقریبات میں شرکت کی۔
پاکستان عوامی تحریک و تحریک منہاج القرآن گجیانہ نو پی پی 169 کے زیراہتمام ڈاکٹر طاہرالقادری کی 66 ویں سالگرہ کے موقع پر ’’جشن طاہر صوفی نائٹ‘‘ کا اہتمام کیا گیا۔ صوفی نائٹ میں صوفی نائٹ میں روایتی ثقافتی رنگ کو پیش کیا گیا، اس موقع پر لوک گلوکاروں نے عارفانہ کلام پیش کیے۔
تحریک مہناج القرآن فاضل پورکے زیرانتظام قائد ڈے کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت ڈسٹرکٹ ناظم تحریک منہاج القرآن ملک ابو ارسل مصطفی المدنی نے کی جبکہ علامہ غضنفرحسینین قادری مہمان خصوصی تھے۔ پروگرام میں ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 66 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل جام پور کے زیرانتظام قائد ڈے کی تقریب یونین کونسل محمد پور میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت خانزادہ پرویز مصطفوی ضلعی نائب امیر تحریک منہاج القرآن راجن پور نے کی۔ تقریب میں صدر تحریک منہاج القرآن جام پور حامد خان، محمد عنصر قادری، محبوب خان، فرحان خان اور جملہ کارکنان نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جوہانسبرگ، جنوبی افریقہ کے زیراہتمام عالمی سفیر امن ڈاکٹر طاہرالقادری کی 66 ویں سالگرہ کو انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا۔ اس سلسلہ میں 19 فروری 2017ء کو جوہانسبرگ میں قائد ڈے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں مقامی قائدین و کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے ڈاکٹر طاہرالقادری کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔
تحریک منہاج القرآن گھوٹکی کے زیراہتمام 19 فروری 2017 کو سانحہ سیہون شریف کے شہداء کی بلندئ درجات کے لیے قرآن خوانی اور دعائیہ تقریب منہاج اسلامک سینٹر گھوٹکی میں منعقد کی گئی۔ تقریب میں تحریک منہاج القرآن اُتر سندھ کے امیر مخدوم ندیم احمد ہاشمی اور سکھر ڈویژن کے ناظم محمد اسحاق سمیجو سمیت تحریک منہاج القرآن کے رفقاء و وابستگان اور معزیزینِ شہر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر قائدین و کارکنان نے ملک کی سلامتی کے لیے دعائیں بھی کیں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 66 ویں سالگرہ کے موقع پر تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک ہری پور کے زیراہتمام 19 فروری 2017 کو بےنظیر بھٹو ہال ہری پور میں سفیرِ امن سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے ڈاکٹر طاہرالقادری کی 66 ویں سالگرہ پر انہیں مبارکباد دی اور ان کی مجددانہ کاوشوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل پنوعاقل کے زیر اہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 66 ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں تحریک منہاج القرآن اپر سندھ کے امیر مخدوم ندیم احمد ھاشمی، ڈویژنل ناظم سکھر محمد اسحاق سمیجو سمیت تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے رفقاء و کارکنان اور وابستگان نے شرکت کی۔ تقریب میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 66 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ان کی درازئ عمر کی دعائیں کی گئیں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے آبائی شہر جھنگ میں تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام 19 فروری 2017ء کو قائد ڈے تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کی 66 ویں سالگرہ کے موقع پر آپ کے آبائی گھر ’’دار الفرید‘‘ اور ’’دارلعلوم فریدیہ‘‘ میں تقریبات منعقد ہوئیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جنوبی افریقہ کے زیراہتمام ڈربن میں عالمی سفیر امن ڈاکٹر طاہرالقادری کی 66 ویں سالگرہ کو انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا۔ 19 فروری 2017ء کو ڈربن میں منعقدہ قائد ڈے تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل جنوبی افریقہ کے کارکنان و عہدیداروں نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک ضلع گھوٹکی کے زیر اہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 66 ویں سالگرہ کی تقریب سانحہ سیہون شریف کی وجہہ سے انتہائی سادگی سے ہوئی۔ تقریب کا اہتمام تحریک منہاج القرآن کے ضلعی دفتر میں کیا گیا تھا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام جنوبی افریقہ کے شہر اوپنگٹن میں 19 فروری 2017 کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 66 ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل اوپنگٹن کے عہدیداران و کارکنان سمیت مقامی کمیونٹی کے افراد شریک تھے۔ تقریب میں شیخ الاسلام کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ان کی درازئ عمر کے لیے دعا کی گئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل انڈیا کے زیراہتمام ریاست مہارشٹرا کے ضلع عثمان آباد کے نواحی شہر کلام میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 66 ویں سالگرہ کے سلسلہ میں حضرت درگاہ حضرت حامد علی شاہ افتخاری پر ’’عظمت مصطفیٰ و شان اولیاء‘‘ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں منہاج القرآن انڈیا کے صدر ناد علی مہمان خصوصی تھے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.