سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
نظامت تربیت کے زیراہتمام تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں عرفان القرآن کورس کے سلسلہ میں نئی کلاس شروع ہو گئی ہے۔ نظامت تربیت کے زیراہتمام عرفان القرآن کورس کی نئی کلاس کو سید منور حسین شاہ بغدادی نے شروع کیا ہے۔ قبل ازیں استاذ حافظ محمد سعید رضا بغدادی نے عرفان القرآن کورس کی پہلی کلاس شروع کی تھی۔
چوک اعظم (ضلع لیہ) میں فقیر ڈاکٹر نور محمد نقشبندی قادری کے مزار اقدس پر حضور شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے دورہ صحیح بخاری شریف کے لیکچرز کو علمائے کرام اور عوام الناس نے سماع کیا۔ یہ لیکچرز بذریعہ ملٹی میڈیا آٹھ روز تک مسلسل چلائے گئے۔ اس میں دور و نزدیک سے سخت سردی میں علمائے کرام اور عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور بڑے ذوق و شوق کا اظہار فرمایا۔ا۔
پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام یوم کشمیر کے حوالے سے "یکجہتی کشمیر سیمینار" گذشتہ دنوں پریس کلب لاہور میں منعقد ہوا۔ اس کی صدارت ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کی جبکہ صدر پاکستان عوامی تحریک صاحبزادہ فیض الرحمن درانی مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر ایم این اے و پارلیمانی سیکرٹری قانوں فاروق امجد میر، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور اے آر ڈی کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات منیر احمد خان، جماعت اہل حدیث کے مرکزی امیر علامہ زبیر احمد ظہیر، شیعہ پولیٹیکل پارٹی کے سربراہ سید نو بہار شاہ، تحریک علماء پاکستان کے سیکرٹری جنرل سید علی غضنفر کراروی،
ترکی کی بڑی فلاحی تنظیم "اوروپا ترک اسلامک بلرلگی" (ATIB) کا ایک وفد گذشتہ دنوں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی دعوت پر دورہ پاکستان پر آیا۔ اس وفد میں ابراہیم ارز، وحید مراپا اور دیگر اراکین شامل تھے۔ وفد نے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کے دورہ کے بعد پشاور کے علاقہ پشتہ خرہ میں عیدالاضحیٰ منائی۔
ممبر پنجاب اسمبلی اور پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی سیکرٹری اطلاعات فرزانہ راجہ گذشتہ دنوں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ خصوصی وزٹ کے لئے تشریف لائیں۔ انہیں تحریک منہاج القرآن ہیومن ریسورسز کے ڈائریکٹر علامہ شاہد لطیف قادری نے یہاں خصوصی طور پر مدعو کیا تھا۔ مرکز آمد پر علامہ شاہد لطیف قادری اور پاکستان عوامی تحریک کے سینئر نائب صدر چوہدری محمد شریف نے انہیں مرکزی سیکرٹریٹ کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی وزٹ کروایا۔ا۔
ہفتہ 10 فروری 2007ء کوکتالان پارلیمنٹ کی خصوصی دعوت پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے وفد نے کتالان پارلیمنٹ کا دورہ کیا، وفد میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی مجلسِ شوریٰ کے صدر میاں برکات احمد، ناظمِ نشر و اشاعت نوید اصغر ، منہاج یوتھ لیگ میں سے صدر مسیب حسن شفیق، نائب صدر محمد عتیق الرحمان، سیکریٹری جنرل احسن جاوید، رضوان علی سلطانی، برکات مصطفی اور حسنات مصطفی شامل تھے اس موقع پر ہم وطن اخبار کے اڈیٹر حسین احمد بخاری بھی وفد کے ہمراہ تھے ۔یاد رہے کہ منہاج القرآن سپین کی طرف سے کتالان پارلیمنٹ کا6 ماہ کے اندریہ دوسرا وزٹ تھا۔ 10 بجے جب وفد کے شرکاء پارلیمنٹ پہنچے تو وہاں موجود کتالان پولیس اور پارلیمنٹ کی پروٹوکول انتظامیہ نے ان کا پارلیمنٹ کے مرکزی دروزہ پر استقبال کیا ۔ کتالان پارلیمنٹ کی پروٹوکول انتظامیہ نے ایک ایک کر کے پارلیمنٹ میں موجود تمام دفاتر اور مرکزی عمارت (کورم)کا تعارف کروایا اور بتایا کہ کتالان پارلیمنٹ کے اراکین کی کل تعداد 135 ہے او ر اس دفعہ پارلیمنٹ 6 پارٹیز پر مشتمل ہے۔ عملے میں شامل ایک خاتون نے پارلیمنٹ عمارت کی تاریخ بتاتے ہوئے کہا کہ سن 1714ء میں بننے والی اس خوبصورت اور شاندار عمارت کو فوجی چھاونی کے طور پر بنایا گیا تھا، اور یہ عمارت عرصہ دراز تک ہسپانوی بادشاہوں کے زیرِ استعمال رہی ، لیکن 1930ءکی دہائی میں جب سپین میں ایک ریپبلک کے طور پر جمہوریت کو بحال کیا گیا تو اس عمارت کو بطورِ علاقائی اسمبلی کے استعمال کرنے کا مطالبہ کیا گیا جو کہ بالآخر منظور ہوا ، 1936ء میں سول جنگ ہوئی اور فوجی جرنیل فرانکو حکومت پر قابض ہوا تو اس نے اس عمارت کو تالے لگوا دیے اور اس میں کسی بھی قسم کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا ، پھر 1975ء میں جب سپین میں دوبارہ جمہوریت بحال ہوئی اور کتالونیا کو خودمختاری ملی تو اس عمارت کو از سرِ نو بطورِ پارلیمنٹ استعمال کیا گیا جو کہ آج تک جاری ہے۔
تحریک منہاج القرآن راولپنڈی حلقہ پی پی 14 کے زیراہتمام سلسلہ وار ماہانہ درس قرآن گزشتہ دنوں ریڈیئنٹ سکول سروس روڈ اقبال ٹاؤن راولپنڈی میں منعقد کیا گیا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ منہاج نعت کونسل اسلام آباد نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نذرانہ پیش کیا۔ تقریب کے مہمانوں میں امیر تحریک ضلع راولپنڈی مرزا آصف، ضلعی ناظم دعوت حافظ عبدالجبار، پاکستان عوامی تحریک ضلع راولپنڈی کے صدر رانا شہزاد، مرکزی میڈیا کوآرڈینیٹر اور پی پی 14 کے صدر حافظ اشتیاق اعوان اور پی پی 14 کے دیگر عہدیداران شامل تھے۔
تحریک منہاج القرآن کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس گذشتہ روز مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملک بھر سے تحریک منہاج القرآن کی تنظیمات کے ناظمین اور صدور نے شرکت کی۔ امیر تحریک صاحبزادہ فیض الرحمن خان درانی کی زیرصدارت اجلاس میں ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، نائب امیر تحریک بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، کرنل (ر) محمد احمد، ڈاکٹر شاہد محمود، چوہدری محمد شریف، عاقل ملک، احمد نواز انجم، ساجد محمود بھٹی، فرحت حسین شاہ، رانا محمد ادریس، مرکزی شعبہ جات کے ناظمین کے علاوہ دیگر قائدین بھی موجود تھے۔
تحریک منہاج القرآن شرقپور شریف کے زیراہتمام گزشتہ روز ماہانہ درس عرفان القرآن کا آغاز کیا گیا۔ نور محل شادی ہال میں منعقدہ اس پروقار تقریب کی صدارت علامہ ڈاکٹر نور محمد نصرت نوشاہی نے فرمائی جبکہ مہمانان گرامی سٹی ناظم شرقپور شریف ڈاکٹر رؤف احمد، سٹی نائب ناظم جناب چوہدری رفیع رضا (پرنسپل منہاج ماڈل ہائی سکول) اور علامہ اسلم علی ساقی صدر مدرس جامعہ شیر ربانی شرقپور شریف تھے۔
آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے صدر ادیب جاودانی نے گزشہ دنوں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ کیا۔ تحریک منہاج القرآن کے ناظم تمویلات علامہ شاہد لطیف قادری نے معزز مہمان کو اس وزٹ کے لیے خصوصی طور پر دعوت دی تھی۔ تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ آمد پر علامہ شاہد لطیف قادری اور سینئر نائب ناظم ویلفیئر ملک شمیم احمد اور دیگر قائدین نے ان کا استقبال کیا۔ بعد ازاں علامہ شاہد لطیف قادری اور ملک شمیم احمد نے ادیب جادانی کو مرکزی سکرٹریٹ کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کرایا جس میں انہوں نے خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس وزٹ میں ناظم امورخارجہ جی ایم ملک، ڈپٹی ڈائر یکٹر امورخارجہ شکیل احمد طاہر، سروسز ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر راجہ عبدالرحمان، ناظم پروڈکشن شفیق الرٰحمن سعد اور مرکزی سیل سینٹر کے انچارج محمد سعید نے اپنے اپنے شعبہ جات کا تفصیلی تعارف بھی کرایا۔ گوشہء درود میں بھی معزز مہمان نے حاضری دی۔
امریکی شہر کیلیفورنیا کی فوسینو پیسیفک یونیورسٹی کا وفد ڈاکٹر کتھرین ایم یوٹیکٹ کی قیادت میں گزشتہ دنوں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سکریٹریٹ وزٹ کے لیے آیا۔ اس و فد میں مسٹر مائیکل اور حا فظ عبدالغنی بھی شامل تھے۔ مرکزی سکرٹریٹ آمد پر ناظم اعلی ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا اور انکو پھول پیش کیے۔ اس موقع پر ناظم اعلی ڈاکٹر رحیق احمد عباسی اور دیگر مرکزی قائدین نے وفد سے ملاقات کی جس میں انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی عالمی اور بالخصوص عالم اسلام کے حوالے سے انکی خدمات پر بریفینگ دی۔ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے امن عالم ، انسانی حقوق اور اسلام کے عالمی وآفاقی پیغام کو دنیا بھر میں عام کیا ہے۔ آج تحریک منہاج القرآن امریکہ اور یورپ سمیت دنیا بھر میں اس کام کے لیے سرگرم ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلی ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے مرکزی قائدین کے وفد کے ساتھ ڈپٹی ڈائریکٹر منہاج انٹرنیٹ بیورو عبدالستار منہاجین سے انکے نومولود بیٹے کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ اس حوالے سے گزشتہ روز ناظم اعلی ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، جی ایم ملک، ناظم پروڈکشن شفیق احمد سعد، ناظم دعوت سید فرحت حسین شاہ، قاشر رفیق، محمد وسیم اور حاجی جمیل احمد نے عبدالستار منہاجین سے انکے بیٹے کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے مرحوم کی وفات پر تحریک کے مرکزی قائدین اور جملہ سٹاف کی طرف سے بھی اظہار تعزیت کیا ہے۔ یاد رہے کہ عبدالستار منہاجین کے نومولود بیٹے عبدالعزیز طاہر کی گزشتہ دنوں وفات ہوئی اور مرحوم کی عمر 8 دن تھی۔
سجادہ نشن دربار قادریہ مخدومیہ قلندریہ چکوال شریف جناب پیر سید محمود الحسن شاہ مستوار قلندر گزشتہ دنوں اپنے پانچ رکنی وفد کے ساتھ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سکرٹریٹ وزٹ کے لیے تشریف لائے۔ یہاں آمد پر ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی اور مرکزی قائد ین نے انکا شاندرا استقبال کیا اور پھول پیش کیے۔ معزز مہمان کو مرکزی ڈائریکٹر فنانس ملک فضل حسین اعوان نے اس خصوصی دورہ کی دعوت دی تھی۔
ڈپٹی ڈائریکٹر منہاج انٹرنیٹ بیورو عبدالستار منہاجین کے نومولود بیٹے کی وفات پر نظامت دعوت کے مرکزی ناظم علامہ رانا محمد ادریس نے ان سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ اس سلسہ میں وہ گزشتہ دنوں منہاج انٹرنیٹ بیورو کے دفتر آئے۔ نظامت دعوت کے مرکزی سینئر نائب ناظم علامہ غلام مرتضیٰ علوی اور نائب ناظم دعوت نصیر احمد صدیقی بھی ان کے ساتھ تھے۔ انہوں نے عبدالستار منہاجین سے تعزیت کرتے ہوئے ان کے بیٹے کے لئے دعائے مغفرت کی۔ دریں اثناء عبدالستار منہاجین نے منہاج انٹرنیٹ بیورو کی ٹیم کے ساتھ علامہ رانا محمد ادریس سے ان کے ماموں زاد بھائی کی وفات پر تعزیت اور گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مرحوم کے لیئے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔
8 اکتوبر کے تباہ کن زلزلہ کے بعد جہاں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے متاثرین زلزلہ کی بحالی کے لیے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائے وہاں پر ان متاثرہ علاقوں کے عوام کے لیے مستقل بنیادوں پر فلاحی منصوبوں کا بھی آغاز کیا۔ یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ 8 اکتوبر کے تباہ کن زلزلہ نے جہاں زندگی کے تمام شعبہ جات کو متاثر کیا وہاں پر تعلیم کا نظام بطور خاص بری طرح متاثر ہوا۔ جہاں سینکڑوں سکولز، کالجز اور یونیورسٹیز منہدم ہوئیں وہاں پر تعلیم حاصل کرنے والے لاکھوں طلباء وطالبات کو بھی اپنا مستقبل تاریک نظر آنے لگا۔ ایسے میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے ان متاثرہ علاقوں کے عوام کے لیے تعلیمی پراجیکٹس کے آغاز کا فیصلہ کیا یوں تو یہ سلسلہ اسی وقت شروع ہو گیا تھا جب متاثرہ علاقوں میں بحالی کے دوران خیمہ بستیوں میں سکولز کا آغاز کیا گیا تھا لیکن بعدازاں ان سکولوں کو مستقل کرنے کے بارے میں بھی منصوبہ بندی کی گئی۔ اسی مقصد کے لیے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی مرکزی تنظیم کی طرف سے متاثرہ علاقوں کا کئی دفعہ وزٹ کیا گیا جس کے نتیجے میں زمین کی خریداری، نشاندہی، نقشہ جات اور سٹرکچر پلان تیار کیا گیا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.