تعلیمی زبوں حالی کے خاتمے کے لیے تعلیمی بجٹ کو بڑھانا ہو گا : امجد جٹ

چوہدری امجد جٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کوئی بھی ملک تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا۔ تعلیمی زبوں حالی کے خاتمے کے لیے تعلیمی بجٹ کو بڑھانا ہو گا۔ حکومت اساتذہ کی تنخواہیں اور مراعات بڑھائے۔ آج ہم جتنے بھی ممالک ترقی یافتہ دیکھتے ہیں وہ سب تعلیم میں ہم سے آگے ہیں۔ ہمارے حکمرانوں کو اپنی عیاشیوں کی بجائے تعلیمی بجٹ کو بڑھانا چاہیے۔ تمام حکومتیں تعلیم کی بہتری کا نعرہ لگاتی ہیں لیکن کوئی بھی اس پر سنجیدگی سے عمل نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ قوم کے معمار ہیں ان کی مراعات اور تنخواہوں میں فی الفور اضافہ کیا جائے تا کہ وہ اچھے طریقے سے تعلیمی معیار پر توجہ دے سکیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top