ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے اقتدار قانون دانوں اور مزدورں کے ہاتھ میں دیا جائے : انوارا ختر ایڈووکیٹ

مورخہ: 01 مئی 2010ء

پارلیمنٹ تب مضبوط ہو سکتی ہے جب وہ غریبوں اور مزدور کے حقوق کی بات کرے گی
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ہمیشہ غریبوں اور مزدورں کے حقوق کی بات کی ہے
مزدور کی تنخواہ ایک تولہ سونے کی قیمت کے برابر کی جائے
پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام مزدورں کے حقوق کے تحفظ اور خوشحالی کے لیے ’’مزدورکانفرنس‘‘ سے مقررین کا خطاب

عہد رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں جبری مشقت لی جاتی تھی جیسے غلامی کا نام دیا جاتا تھا۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غلاموں کو آزادی دلوائی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ مزدور اللہ تعالی کا دوست ہے۔ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ سربراہ مملکت کے اعزازیہ کے برابر مزدور کی مزدوری ہونا چاہیے۔ ان خیالات کااظہار پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل انوار اختر ایڈووکیٹ نے پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام مزدورں کے حقوق کے تحفظ اور خوشحالی کے لیے ’’مزدورکانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کی تمام تر سرگرمیاں غریبوں اور مزدورں کے حقوق کے لیے ہیں۔ جب تک مزدور کے حالات نہ بدلیں تو اس وقت تک پاکستان کے حالات میں بہتری نہیں آسکتی۔ اس وقت ملک بہت سے بحرانوں کا شکار ہے۔ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے اقتدار قانون دانوں اورمزدورں کے ہاتھ میں دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ تب مضبوط ہو سکتی ہے جب وہ غریبوں اور مزدوروں کے حقوق کی بات کرے گی۔ نجات دہندہ اس وقت تک انقلابی سفر کا آغاز نہیں کرتا جب تک قوم اس کا دست و بازو نہ بن جائیں۔ جب قوم کا مسیحا آجائے تو قوم اس کا ساتھ نہ دے تو اس پر عذاب مسلط ہو جاتا ہے۔ قوموں کی نمائندگی مزدور طبقہ ہی کرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ہمیشہ غریبوں اور مزدورں کے حقوق کی بات کی ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری ہی ملک و قوم کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں۔ انوارا ختر ایڈووکیٹ نے کہا کہ عدلیہ اور وکلاء تحریک کی وجہ سے جلا وطنی کے بعد حکمران بننے والے احسان فرمواش ہو گے اور آئینی ترامیم کے ذریعے غریبوں کے مسائل کے حل کے بجائے عدلیہ کو پابندیوں میں جکڑ دیا۔ پاکستان عوامی تحریک لاہور کے صدر محمد افضل گجر نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک مزدور کی جنگ میں مصروف عمل ہے۔ ملک کے لیڑوں، وڈیروں سے مزدوروں کو آزادی دلانا ہوگی۔ یوم مئی کے حوالے سے منعقد ہونے والی کانفرنس میں مشترکہ طور پر قرارداد پیش کی گئی۔ پاکستان عوامی تحریک نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مزدور کی تنخواہ ایک تولہ سونے کی قیمت کے برابر کی جائے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی فیصلہ فوری طور پر واپس لیا جائے۔ مزدورں کو سستی رہائشیں مالکانہ حقوق پر مہیا کی جائیں۔ تحریک منہاج القرآن لاہور کے امیر ارشاد طاہر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت مزدورں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ غربت کی وجہ سے والدین اپنے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ نہیں کر سکتے۔ اس لیے مزدورں کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے اور ان کے حقوق پورے کیے جائیں۔ مزدور کانفرنس سے مختار احمدگجر(صدر آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن)، چوہدری محمد اجمل (ایڈیشنل سینئر صدر واپڈہ پیغام یونین)، حافظ غلام فرید، عنصر علی وڑائچ، نادر خان رانجھا اور میاں افتخار احمد نے بھی خطاب کیا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top