منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان مرکز ریندی میں عظیم الشان محفل

مورخہ: 22 مئی 2010ء

مورخہ 22 مئی 2010ء بروز ہفتہ کو منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان مرکز ریندی میں عظیم الشان محفل بسلسلہ شان صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کانفرنس منعقد کی گئی۔ جس میں خصوصی خطاب منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے امیر علامہ شہباز احمد صدیقی نے فرمایا۔ انہوں نے کہا کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی زندگیاں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں اور خاص طور پر حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کا مقام تو بہت ہی بلند ہے ان کی شان کا اندازہ اس بات سے ہی لگایا جاسکتا ہے کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کا جنتی ہونا یقینی ہے کہ خود حضور اقدس صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو جنتی ہونے کی بشارت دی بلکہ جنتیوں کی ایک جماعت کا سردار بتایا اور جنت کے سب دروازوں سے ان کی پکارنے اور بلاوے کی خوشخبری دی اور یہ بھی فرمایا کہ میری امت میں سب سے پہلے ابوبکر رضی اللہ عنہ جنت میں داخل ہوں گے۔ ایک اور حدیث میں ہے کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ میں نے تمام کے احسانوں کا بدلہ دنیا میں ہی اتار دیا ہے سوائے ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ کے۔ ان کے احسانوں کا بدلہ قیامت کے دن خود اللہ تعالیٰ اتارے گا۔

محفل کے اختتام پر رانا وقار جنرل سیکرٹری مصالحتی کونسل یونان کی والدہ کے ایصال ثواب کے اور فیض گوہر کے والد محترم کے لئے خصوصی دعا کی گئی اور محفل کے لئے لنگر کا انتظام بھی ان دونوں احباب کی طرف سے کیا گیا۔

پروگرام میں نقابت کے فرائض ملک نسیم اعوان نے ادا کیے جبکہ خصوصی نعت بلبل منہاج نعت کونسل یونان سجاد قادری نے پیش کی۔ حاجی فواد یوسف بٹ نے ذکر کروانے کی سعادت حاصل کی۔ محفل میں منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے صدر جاوید اقبال اعوان، صدر مجلس شوریٰ الحاج محمد شفیق اعوان، رانا وقار احمد، عبدالجبار سلہری، ڈاکٹر عبید الرحمان، لالہ محمد حیات، محمد آصف (چک بساوا)، محمد اعظم اعوان، ملک آصف اعوان، جاوید اقبال لائبریرین، نوید سحر اور منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے دیگر اراکین و ممبران اور لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

رپورٹ : نوید سحر

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top