صاحبزادہ حسن محی الدین قادری کا برلن پہنچنے پر والہانہ استقبال

مورخہ: 30 مئی 2010ء

30 مئی بروز اتوار صدر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل صاحبزادہ حسن محی الدین قادری اور سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض صبح 11 بجے برلن کے مشہور ٹیگل ایئرپورٹ پہنچے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے اراکین جن میں منہاج میڈیا کوآرڈینیشن بیورو یورپ کے سرپرست محمد شکیل چغتائی، منہاج القرآن انٹرنیشنل برلن کی مجلس شوریٰ کے صدر خضر حیات تارڑ، یوتھ لیگ کے صدر محمد شعیب ارشاد، غلام سرور مہر، طارق جاوید، میاں عمران الحق، محمد علی ارشاد، وجاہت علی تارڑ، شاہ زیب احمد اور پرنس محمد ارسلان چغتائی نے انتہائی گرم جوشی سے قائدین کا استقبال کیا۔ یوتھ لیگ کی جانب سے صاحبزادہ حسن محی الدین قادری کی خدمت میں پھولوں کا نذرانہ پیش کیا گیا۔

منہاج القرآن برلن کے جنرل سیکرٹری محمد ارشاد نے جملہ پروگرام کا خاکہ پیش کیا جبکہ مجلس شوریٰ کے صدر خضر حیات تارڑ نے MCB یورپ کے تعاون سے تیار کردہ جرمن بروشر کی نقل مہیا کی جو سیمینار میں تقسیم کیا جانا تھا۔ صاحبزادہ صاحب نے ذرائع ابلاغ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل یورپ کی خبروں کے حوالہ سے محمد شکیل چغتائی سے گفتگو کی اور MCB یورپ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

سرپرست MCB یورپ محمد شکیل چغتائی نے انہیں صدر MCB، کوآرڈینیٹر فرانس راؤ خلیل احمد، جنرل سیکرٹری MCB اور کوآرڈینیٹر سپین نوید احمد اندلسی کے علاوہ مرکزی آفس لاہور کے مسلسل رابطے اور فیڈ بیک سے آگاہ کیا اور انہیں MCB یورپ کا دستوری خاکہ مہیا کرنے کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد مہمان ہوٹل اور میزبان اپنے فرائض کی انجام دہی کے لئے روانہ ہوگئے۔

دورے کے جملہ امور کو کوآرڈینیٹ کرنے کے لئے غلام سرور مہر کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس میں محمد ارشاد، خضر حیات تارڑ، طارق جاوید اور میاں عمران الحق شامل تھے۔

رپورٹ : محمدشکیل چغتائی

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top