تعلیمی اداروں کی نجکاری ظلم اور غریبوں کا استحصال ہے : امجد جٹ

مورخہ: 19 جون 2010ء

تعلیم جیسے محکمے کو صوبوں میں تقسیم کرنے سے قومی یکجہتی کا خاتمہ ہو جائے گا
ظالمانہ فیصلے کے خلاف طلبہ تنظیموں کا اجلاس جلد بلایا جائے گا
مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی طلبہ وفد سے گفتگو

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر امجد جٹ نے پنجاب کے 26 تعلیمی اداروں کی نجکاری کے فیصلے کو سراسر ظلم اور غریبوں کا استحصال قرار دیا ہے۔ ان اقدامات سے تعلیم صرف امیروں کیلئے رہ جائے گی اسلئے غریب کیلئے تعلیم کے راستے مسدود کرنے کی سازش کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار FC یونیورسٹی سے آئے ہوئے طلبہ کے وفد سے گفتگو کے دوران کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ساجد گوندل، صدر لاہور عبدالغفار مصطفوی، علی رضا، معظم حبیب اور دیگر طلبہ قائدین بھی موجود تھے۔ امجد جٹ نے کہا کہ تعلیم جیسے محکمے کو صوبوں میں تقسیم کرنا قومی یکجہتی کے خلاف سازش ہے۔ اس سے ملکی وحدت پارہ پارہ ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات کے خلاف پورے ملک میں طلبہ برادری سراپا احتجاج ہے۔ حکومت نے پہلے تعلیمی بجٹ میں کمی کر کے طلبہ کا تعلیمی قتل کیا اور اب تعلیمی اداروں کی نجکاری سے غریبوں پر تعلیم کے دروازے بند کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ظالمانہ فیصلے کے خلاف طلبہ تنظیموں کا اجلاس جلد بلایا جائے گا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top