زکوۃ کا نظام اسلام نے اسی لئے دیا ہے تاکہ کوئی غریب بھوکا نہ رہے : افتخار شاہ بخاری

مورخہ: 28 جون 2010ء

اسلام نے قرابت داروں، ہمسائیوں، یتیموں اور بے سہارا لوگوں کے حقوق مقرر کئے ہیں
منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن کے سینئر نائب ناظم افتخار شاہ بخاری کی گوجرانوالا سے آئے وفد سے ملاقات

بھوک، افلاس اور بے روز گاری سے تنگ مجبور لوگ جس طرح موت کو گلے لگا رہے ہیں اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ہمارا معاشرہ بے حسی، بے ضمیری کی انتہا کو پہنچ چکا ہے پاکستان جیسے اسلامی ملک میں جہاں صاحب ثروت لوگوں کی تعداد لاکھوں میں ہے اس کے باوجود یہاں لوگ فاقوں سے مر رہے ہیں۔ ارباب اقتدار پر دل دہلا دینے والی خبروں اور واقعات کا کوئی اثر نہیں ہوتا۔ کیونکہ وہ 97 فیصد عوام کے نہیں 3 فیصد اشرافیہ کے مفادات کے محافظ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن کے سینئر نائب ناظم افتخار شاہ بخاری نے گوجرانوالا سے آئے ایک وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام نے قرابت داروں، ہمسائیوں، یتیموں اور بے سہارا لوگوں کے حقوق مقرر کئے ہیں۔ اجتماعی خودکشیوں کے واقعات کا تسلسل علاقے کے بااثر اور صاحب ثروت لوگوں کے ضمیر کو جگا دے تو معاشرے میں مثبت قدریں جنم لے سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا زکوۃ کا نظام اسلام نے اسی لئے دیا ہے تاکہ کوئی غریب بھوکا نہ رہے اور سب کو بنیادی انسانی حقوق میسر ہوں اسے اسکی اصل روح کے ساتھ نافذ کرنا ہو گا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top