سفیر یورپ علامہ حافظ نذیر احمد خاں اٹلی کے دورہ سے واپس ہالینڈ چلے گئے

مورخہ: 28 جون 2010ء

سفیر یورپ علامہ حافظ نذیر احمد خاں منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے تنظیمی و تربیتی دورہ کے بعد مورخہ 28 جون 2010ء کو ہالینڈ واپس روانہ ہوگئے۔ اپنے دورہ اٹلی کے دوران علامہ حافظ نذیر احمد خاں نے منہاج القرآن دیزیو اٹلی میں درس قرآن وحدیث کا 3 ماہ کا کورس مکمل کروایا۔

کورس میں قرآن مجید سے سورۃ یوسف مکمل ترجمہ اور تفسیر کے ساتھ پڑھائی گئی۔ درس حدیث میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مدظلہ کی کتاب تحفۃ النقباء میں سے احادیث تشریح کے ساتھ بیان کی گئیں۔ علامہ صاحب نے کورس کے دوران بنیادی فقہی مسائل پر زور دیتے ہوئے نوجوانوں کو اپنے اخلاق و کردار کو سنوارنے کی تلقین کی۔

سفیر یورپ کو MALP ایئرپورٹ پر الوداع کہنے کے لئے منہاج القرآن انٹرنیشنل نارتھ اٹلی کے صدر حاجی ارشد جاوید، نائب صدر میاں سرفراز احمد، دیزیو کے امام و خطیب علامہ وقار احمد قادری اور ناظم نشر و اشاعت محمد یعقوب بھی موجود تھے۔

 رپورٹ: محمد یعقوب( اٹلی)

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top