منہاج القرآن انٹرنیشنل (ریندی) یونان کے زیراہتمام معراج مصطفی (ص) کانفرنس کا انعقاد

منہاج القرآن انٹرنیشنل (ریندی) یونان کے زیراہتمام مورخہ 08 جولائی2010ء بروز جمعرات بعد نماز عشاء معراج مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی جس میں رفقاء و وابستگان تحریک کے علاوہ کثیر تعداد میں مرد و زن نے شرکت کی۔

کانفرنس کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کے بعد خصوصی نعت محمد اعظم اعوان نے پڑھی۔ پروگرام کی نقابت کے فرائض زیب الحسن قادری نے سرانجام دیئے۔

شرکاء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد نواز ہزاروی نے کہا کہ معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے لئے مشعل راہ ہے اور ہمیں اس کی روشنی میں اپنی زندگیوں کو ترتیب دینا چاہیئے۔ ہمیں اس دیار غیر میں اپنا محاسبہ کرنا چاہیئے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم نماز قائم کریں، زکوۃ ادا کریں، برائیوں سے بچیں اور احکام شرعیہ پر عمل پیرا ہوں کیونکہ اسی میں دنیا اور آخرت کی کامیابی ہے۔

مرکز میں نماز صلوۃ التسبیح کا بھی اہتمام کیا گیا جبکہ باقی شب محفل ذکر اور نوافل ادا کئے گئے اور پاکستان کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

محفل کے اختتام پر شرکاء کے لئے سحری کا انتظام بھی کیا گیا۔

رپورٹ : نوید سحر (ایتھنز)

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top