مسلم سنٹر فیورست میں ’’آغوش‘‘ کے حوالہ سے بریفنگ

اوسلو (عقیل قادر) منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو کے زیراہتمام مورخہ 11 جولائی 2010ء کو مسلم سنٹر فیورست میں ایک محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی علماء کرام نے فلسفہ معراج پر روشنی ڈالی۔

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ اقبال اعظم نے ’’ آغوش‘‘  کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی، انہوں نے ایک حدیث پاک کا مفہوم بیان کرتے ہوئے کہا کہ عید سعید کے موقع پر آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حسنین کریمین کے ہمراہ عید کی امامت کروانے کے لئے تشریف لے جارہے تھے کہ گھر سے باہر ایک یتیم اور لاوار ث بچہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نظر آیا، اس سے پوچھا بیٹا آپ کون ہو؟ اس نے جواب دیا میرا اس دنیا میں کوئی نہیں میں یتیم اور بے سہارا ہوں۔ آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عید کی نماز پڑھانے کے لئے آگے نہ بڑھے بلکہ اس بچے کو واپس اپنے گھر لے آئے اور حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے فرمایا کہ اس کو نہلاؤ، نئے کپڑے پہناؤ، جب بچہ تیار ہو گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ میں تیرا باپ ہوں، عائشہ تیری ماں ہے، حسن اور حسین تیرے بھائی جبکہ فاطمہ تیری بہن ہے۔

جب آقاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز کے لئے تشریف لے جارہے تھے تو ایک طرف حسن مجتبیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور دوسری طرف حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ تھے جبکہ اس یتیم بچے کو آپ سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے کندھوں پر بٹھا لیا اور فرمایا کہ اسلام میں ایک یتیم اور بے سہارا بچوں کی پرورش اور کفالت کی ذمہ داری اٹھانا بہت بڑی نیکی ہے، جس نے یتیم بچے کی پرورش کی اس پر جنت واجب ہو گئی۔

علامہ حافظ اقبال اعظم نے شرکاء سے آغوش کے لئے بھر پور انداز میں تعاون پر زور دیا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top