شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی امن کیلئے خدمات کا اعتراف یورپی حکومتوں نے بھی کیا ہے : چوہدری اعجاز وڑائچ

مورخہ: 01 اگست 2010ء

منہاج القرآن مشرق و مغرب کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہا ہے

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی یورپین کونسل اور منہاج مصالحتی کونسل ناروے کے صدر چوہدری اعجاز وڑائچ نے گزشتہ روز مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں تحریک کے سینئر نائب ناظم اعلی شیخ زاہد فیاض سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر نائب ناظم اعلیٰ جی ایم ملک اور ڈائریکٹر امور خارجہ راجہ جمیل اجمل بھی موجود تھے۔ اعجاز وڑائچ نے تحریک کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کیا۔ قائدین تحریک منہاج القرآن نے انہیں منہاج مصالحتی کونسل کے صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اعجاز وڑائچ نے کہا کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل نے یورپ میں اسلام کے حوالے سے پائی جانیوالی غلط فہمیوں کے ازالے کیلئے انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی امن کیلئے خدمات کا اعتراف یورپی حکومتوں نے بھی کیا ہے۔ منہاج القرآن مشرق و مغرب کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہا ہے اور وہ وقت دور نہیں جب دنیا سے دہشت گردی کی لعنت کا خاتمہ ہو جائیگا اور اسلام کا پیغام امن و سلامتی دنیا کیلئے قابل تقلید ہو جائے گا۔ اس موقع پر انہوں نے تحریک منہاج القرآن یورپ کی تنظیمات کی کارکردگی کے حوالے سے شیخ زاہد فیاض کو بریفنگ دی اور اہم امور کی انجام دہی کیلئے ان سے رہنمائی لی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top