عوام امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے ساتھ ساتھ آفت زدہ علاقوں کی بحالی کے لیے فنڈ جمع کرنے میں بھی اپنا کردار ادا کریں : ڈاکٹر محمد طاہرالقادی

مورخہ: 04 اگست 2010ء

وسیع پیمانے پر ہونے والی تباہی کے تناظر میں حکومت کو ریلیف کے لیے ہنگامی اقدامات کرنا ہوں گے

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ عوام سیلاب زدگان کی دل کھول کر مدد کریں، تاریخ کے بد ترین سیلاب کی تباہ کاریوں نے لاکھوں گھروں کو ملیا میٹ کر دیا ہے۔ عوام امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے ساتھ ساتھ آفت زدہ علاقوں کی بحالی کے لیے فنڈ جمع کرنے میں بھی اپنا کردار ادا کریں۔ حکومت اقدامات ناکافی ہیں وسیع پیمانے پر ہونے والی تباہی کے تناظر میں حکومت کو ریلیف کے لیے ہنگامی اقدامات کرنا ہوں گے اور اسلامی ممالک اور عالمی برادری کو امدادی سرگرمیوں میں شریک کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ہزاروں کار کن ملک بھر میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں اور ملک بھر میں امدادی کیمپوں کے ذریعے سامان اکٹھا کر کے متاثرہ علاقوں کو بھیجا جا رہا ہے۔ وہ گذشتہ روز تحریک منہاج القرآن کی سینٹرل ورکنگ کونسل کے اجلاس سے کینیڈا سے ٹیلی فونک خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بدترین سیلاب کے بعد امدادی سرگرمیوں میں عوام کو 2005ء کے زلزلہ کے دوران پیدا ہونے والے جذبے کے تحت کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں قدرتی آفات ناگہانی اموات، ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے واقعات اللہ کی ناراضگی کا نتیجہ ہیں، قوم اجتماعی توبہ کر کے اللہ کو منائے تاکہ ہمارے معاشرے کی خوشیاں لوٹ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کو منانے کے لیے رونے سے بہترکوئی عمل نہیں قوم رب کومنا لے تو یہ آفات ہماری زندگیوں سے رخصت ہوجائیں گی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top