لودھراں میں دروس عرفان القرآن کی چوتھی نشست

مورخہ: 26 اگست 2010ء

نیکی محض نماز روزے حج زکوٰۃ کا نام نہیں بلکہ صلہ رحمی اور خدمت انسانی ہی اصل نیکی ہے ان خیالات کا اظہار تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام جاری ہفت روزہ دروس عرفان القرآن کی چوتھی نشست سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی ناظم دعوت علامہ سید فرحت حسین شاہ نے کیا۔ انہوں نے  کہا اسلام انسانیت کی سربلندی کے لیے آیا۔ بانی اسلام حضورنبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیات مبارکہ سے واضح درس ملتا ہے کہ گرے ہوئے کو اٹھایا جائے، بھوکے کو کھانا کھلایا جائے اور بے سہارا کو سہارا دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم دنیا کی واحد قوم ہے جو غریب ہونے کے باوجود سخاوت میں پہلے نمبر پر ہے۔ آفات و بلیات، زلزلہ و سیلاب کی تباہ کاریوں کے اس دور میں ہر پاکستانی دل کھول کر مصیبت میں گھرے ہوئے ہم وطنوں کو سہارا فراہم کرے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے زلزلہ و سیلاب کی تباہ کاریوں اور دہشت گردی کے نتیجے میں یتیم ہو جانے والے بچوں کے لیے آغوش کے نام سے چالیس کروڑ روپے سے زائد رقم سے ادارہ قائم کر چکے ہیں جہاں پر بچوں کو پی ایچ ڈی تک تعلیم کے علاوہ اُنکی شادی اور کامیاب زندگی کے آغاز تک کے سارے مراحل کی ذمہ داری تحریک منہاج القرآن کی ویلفیئر فاؤنڈیشن ادا کرے گی۔

اس موقع پر صدر تحریک منہاج القرآن ملک اسلم حماد، ناظم رانا محمد ظاہر، اظہر لنگاہ، عابد جوئیہ، چوہدری غفار سنبل کے علاوہ منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے کارکنوں نے شاندار انتظامات کر رکھے تھے۔ ہزاروں کی تعداد میں مرد و خواتین نماز فجر کے وقت اس درس عرفان القرآن میں شریک ہوئے۔ واضح رہے ملک بھر میں تحریک منہاج القرآن کے دروس عرفان القرآن جاری ہیں۔

پروگرام کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top