منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے رضاکاران کا ایک روزہ ٹریننگ کیمپ برائے مدد سیلاب زدگان لاہور میں بلا لیا

مورخہ: 29 اگست 2010ء

کیمپ میں اعتکاف کے لیے آنے والے ہزاروں معتکفین بطور رضا کار شریک ہونگے
ٹریننگ کیمپ راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ، کراچی اور ایبٹ آباد میں بھی منعقد ہونگے

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے شہر اعتکاف کی منسوخی کے اعلان کے بعد منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر افتخار شاہ بخاری نے کل(منگل)سیلاب زدہ علاقوں میں خدمت گار بن کر جانے والے رضاکاران کا ایک روزہ ٹریننگ کیمپ برائے مدد سیلاب زدگان لاہور میں بلا لیا ہے۔ جس میں اعتکاف کے لیے آنے والے ہزاروں معتکفین بطور رضا کار شریک ہونگے۔ یہ ایک روزہ ٹریننگ کیمپ راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ، کراچی اور ایبٹ آباد میں بھی منعقد ہونگے۔ لاہور میں ہونے والے ایک روزہ کیمپ میں سینکڑوں رضاکاران شامل ہونگے۔ تحریک کے قائمقام ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض رضاکاران کو خصوصی بریفنگ دیں گے تاکہ متاثرہ علاقوں میں عید کے دوسرے دن تک قیام کرنے والے رضا کار 12 دنوں میں سیلاب زدگان کی زیادہ سے زیادہ خدمات انجام دے سکیں۔ کیمپ میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم رضاکاروں کو ابتدائی طبی امداد کی ٹریننگ بھی دے گی۔ پورے ملک میں ہونے والے ٹریننگ کیمپوں میں مجموعی طور پر ہزاروں رضا کار شرکت کریں گے اور سیلاب زدگان کی بہتر انداز میں خدمت کے حوالے سے ٹریننگ لیں گے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top