راجن پور میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی سرگرمیاں : مزید 3 خیمہ بستیاں، موبائل میڈیکل کیمپ اور چلڈرن پارک کا قیام

داتا کی نگری کے سینکڑوں رضا کارخواجہ غلام فرید کی نگری میں مصروف خدمت

تحریک منہاج القرآن لاہور کے رضا کاران راجن پور کے متاثرین کی امداد اور بحالی کیلئے وقف ہو گئے۔ پہلے مرحلے میں 300 رضا کاروں کے دستے کوٹلہ نصیر انڈس روڈ پر تقریباً 2000 افراد کیلئے خیمہ بستی قائم کر دی جو پانی بجلی اور ٹائلٹس کی سہولتوں سے آراستہ ہے اور سحر و افطار کا کھانا تیار کر کے دیا جا رہا ہے۔ خیمہ بستی کے قریب منہاج چلڈرن پارک بچوں کے لیے عید کے تحفے کے طور پر بنایا جا رہا ہے۔ 30 ڈاکٹرز اورڈسپنسرز پر مشتمل موبائل میڈیکل کیمپ راجن پور روانہ کر دیا گیا ہے۔ مزید دو خیمہ بستیاں کوٹ مٹھن شریف اور فاضل پور میں عید سے پہلے قائم کر دی جائینگی جس کیلئے سامان اور رضا کاران کا دستہ آج روانہ ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار تحریک منہاج القرآن لاہور کے امیر محمد ارشاد طاہر نے موبائل میڈیکل کیمپ اور امدادی سامان کی روانگی کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے کہا کہ راجن پور کے ضلعی ہیڈ کواٹر پر لاہور کے رضاکاران منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی مقامی تنظیم کے اشتراک عمل سے دور دراز علاقوں میں پانی میں گھرے ہوئے ہزاروں متاثرین تک امدادی سامان لے کر جارہے ہیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top