ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کا اسلام آباد کے کولیکشن کیمپس کا دورہ

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت متاثرین سیلاب کی بحالی اور امداد کے لیے پاکستان بھر میں 350 سے زائد کولیکشن کیمپس لگائے گئے ہیں جن پر رضا کارکنان دن رات کولیکشن میں مصروف ہیں۔ ان کیمپس کے ذریعے اجناس، خیمے، کمبل، ادویات اور نقدی جمع کر کے متاثرہ علاقوں کی طرف بھجوائی جا رہی ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے رضا کاران اس وقت کولیکشن کے سلسلہ میں ڈور ٹو ڈور مہم میں بھی مصروف ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی اپیل پر پاکستانی قوم نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ مثالی ہے۔ ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن افتخار شاہ بخاری نے گزشتہ روز اسلام آباد میں قائم کولیکشن کیمپس کا دورہ کیا، ان کے ہمراہ بلال مصطفوی (میڈیا ایڈوئز)، شیخ اقبال (صدر MYL اسلام آباد) اور ابرار رضا ایڈوکیٹ (ناظم TMQ اسلام آباد ) تھے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے راول ٹاؤن، پنڈوری اور کراچی کمپنی میں قائم کولیکشن کیمپس کا بھی دورہ کیا اور ان کیمپس پر خدمات دینے والے رضا کاران سے گفتگو کرتے ہوئے ان کی شبانہ روز خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top