منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن راولپنڈی کے زیراہتمام ’’متاثرین سیلاب اور ہماری ذمہ داریاں‘‘ سیمینار

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن روالپنڈی کے زیراہتمام 27 ستمبر 2010ء کو نیشنل پریس کلب راولپنڈی میں خصوصی سیمینار ’’متاثرین سیلاب اور ہماری ذمہ داریاں‘‘ منعقد ہوا۔ سیمینارکے مہمان خصوصی منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مرکزی ڈائریکٹر افتخار حسین بخاری تھے۔ سیمینار میں راولپنڈی بھر سے تحریک منہاج القرآن، یوتھ لیگ، ویمن لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے سینکڑوں کارکنان شریک ہوئے۔

پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت مبارکہ سے ہوا۔ اس موقع پر سیمینار میں شرکاء نے اظہار خیال کرتے ہوئے سیلاب متاثرین کے لیے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے فلاحی اقدامات کو سراہا۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مرکزی ڈائریکٹر افتخار حسین بخاری نے شرکاء کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی سیلاب متاثرین کے لیے فلاحی سرگرمیوں پر تفصیلی آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فاؤنڈیشن نے کرڑووں روپے سے سیلاب متاثرین کے امداد کی۔ ان کی بحالی اور گھروں میں واپسی تک آپریشن جاری ہے۔ تقریب کے آخر میں منہاج یوتھ لیگ راولپنڈی کے عہدیداروں کی تقریب حلف برداری ہوئی۔ اس موقع پر مرکزی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ بابر علی چوہدری نے منہاج یوتھ لیگ روالپنڈی کے نو منتخب عہدیداروں سے حلف لیا۔ سیمینار کا اختتام دعا سے ہوا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top