منہاج القرآن انٹرنیشنل یورپ کی تنظیم ’’یورپین کونسل‘‘ کا پہلا اجلاس فرینکفرٹ جرمنی میں ہوگا

میڈیا کوآرڈینیشن بیورو یورپ کے مطابق منہاج القرآن انٹرنیشنل کی نو تشکیل شدہ منہاج یورپین کونسل کا پہلا باقاعدہ اجلاس مورخہ 8 اکتوبر 2010ء سے 10 اکتوبر 2010ء تک فرینکفرٹ جرمنی میں ہو گا۔ منہاج یورپین کونسل کے پہلے اجلاس کی میزبانی کونسل کے نائب صدر اور منہاج القرآن فرینکفرٹ کے صدر شبیر احمد کھوکھر کی درخواست پر ان کے سپرد کی گئی، جو منہاج القرآن انٹرنیشنل فرینکفرٹ کی تنظیم کے ساتھ مل کر یہ فرائض انجام دیں گے۔ یہ اجلاس 8 اکتوبر بروز جمعۃ المبارک رات 8 بجے سے شروع ہو کر 10 اکتوبر بروز اتوار ایک بجے تک جاری رہے گا۔ تین روزہ اجلاس میں منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری و صدر اعجاز احمد ورائچ ناروے سے،  نائب صدر محمد نعیم رضا آسٹریا سے، ناظم محمد بلال اپل ڈنمارک سے اور ناظم رابطہ ظہیر انجم اٹلی سے شرکت کریں گے۔ دیگر مہمانوں میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے سرپرست ڈاکٹر عابد عزیز ہالینڈ سے، منہاج مصالحتی کونسل یورپ کے صدر سید ارشد شاہ اٹلی سے اور جنرل سیکرٹری سید محمد جمیل شاہ یونان سے تشریف لائیں گے۔

اس طرح پہلی مرتبہ ہو رہا ہے کہ منہاج یورپین کونسل کے کسی اجلاس میں تحریک منہاج القرآن سے وابستہ ذرائع ابلاغ کے نمائندے میڈیا کوآرڈینیشن بیورو یورپ کی چھتری کے تلے جمع ہوں گے جن میں سرپرست MCB یورپ محمد شکیل چغتائی، سیکرٹری اور کوآرڈینیٹر سپین نوید احمد اندلسی، محمد اکرم باجوہ کوآرڈینیٹر آسٹریا اور سمیع اللہ ورائچ کوآرڈینیٹر اٹلی شامل ہیں۔

رپورٹ : محمد شکیل چغتائی

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top