منہاج القرآن گیلے والا میں دروس عرفان القرآن کا آغاز

تحریک منہاج القرآن لودھراں نے دروس عرفان القرآن کے سلسلہ کو نواحی علاقوں تک پھیلا دیا ہے۔ اس سلسلے میں گیلے والا میں پہلا درس عرفان القرآن منعقد ہوا۔ جس میں علامہ فیاض بشیر قادری نے درس قرآن دیا۔ پہلے ہی درس میں سینکڑوں افراد کی شرکت کر کے اسے کامیاب بنا دیا۔

علامہ فیاض بشیر قادری نے کہا کہ قرآن بیان کل ہے مگر قرآن علم مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا صرف ایک نقطہ ہے۔ آج قرآن کو ہم نے سٹوری بک سمجھ لیا جبکہ حقیقت یہ ہے کہ یہ انسانیت کی ہدایت کا کلی سرچشمہ ہے، جس میں قیامت تک کے علوم و فنون اور مسائل کا حل موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے آج ہم نے صاحب قرآن سے اپنا قلبی وحبی تعلق تبدیل کر دیا، جس کے بغیر قرآن کی برکات کو نہیں سمیٹا جاسکتا۔ آج شیخ الاسلام ڈاکڑ محمد طاہرالقادری منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے قرآن کا آفاقی پیغام پوری دنیا میں جدید طریقے سے پہنچا رہے ہیں۔ مسلمانوں کا فرض ہے کہ قرآن کی تعلیمات کا فیض حاصل کرنے کے لیے تحریک منہاج القرآن کی آواز پر لبیک کہیں۔

اس علاقے میں درس عرفان القرآن کے انعقاد میں صدر تحریک منہاج القرآن ملک اسلم حماد اور ناظم رانا محمد ظاہر کا کردار نمایاں رہا۔ پروفیسر مہر مظہر سیال، علامہ حنیف، حاجی لطیف، محمد شفیق اور قاری رمضان پر مشتمل درس عرفان القرآن کمیٹی نے بھی شاندار انتظامات کیے۔ پروگرام کا باقاعدہ اختتام دعا سے ہوا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top