تعلیم سب کیلئے۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ماسوائے پاکستانیوں کے، کی پالیسی ختم کی جائے

اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے پاس فنڈز کی عدم موجودگی کے سبب پیدا ہو نے والی شرمناک صورتحال کا ازالہ کیا جائے۔ حا لیہ بجٹ کی جس رقم میں کٹوتی کی گئی ہے وہ انجیرنگ اورعام جا معات کے متعدد منصوبوں، لیبا رٹریز کی ضروریات کی تکمیل، جدید تحقیق میں استعمال ہونے والے آلات کی فراہمی پر خرچ کی جاتی ہے ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ تجمل حسین نے صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ جنوبی پنجاب محمد صدیق جان کی قیادت میں آئے ہوئے طلباء کے وفد سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب تعلیم یافتہ ہونا افراد ہی نہیں اقوام کی ترقی کیلئے لازمی شرط مانا جا چکا ہے۔ وفاق کی جانب سے اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے بجٹ میں قابل ذکر اضافہ کرنے کی بجائے سات ارب کی کٹوتی کرکے گزشتہ 22 ارب کے فنڈ کو 15ارب کردیا گیا ہے اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ حکومت ملکی ترقی میں سنجیدہ نہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے بجٹ میں اتنا اضافہ کیا جائے جوجا ری پرجیکٹس سمیت جامعات میں ہونے والے دیگر ترقیاتی و تحقیقاتی کا موںمیں اضافے کا سبب بن کر ملک کے مستقبل کو محفوظ بنا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں میں نجکاری کے فیصلے سے وزیر اعظم کا بیان طلباء کے جذبات مجرو ح کرنے کے برابر ہے تعلیمی اداروں کی نجکاری سے غریب طلباء کیلئے تعلیم کے دروازے بندہوتے جارہے ہیں۔ اس موقع پر عمیر مصطفوی، علی رضا، منصور عارف، وسیم بلوچ اور دیگرکارکنا ن موجود تھے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top