منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے راہنما حاجی قاسم علی کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں ناظم امور خارجہ کی شرکت

منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے انتہائی متحرک رہنما حاجی قاسم علی کے بیٹے وسیم راجہ کی دعوت ولیمہ کی تقریب مورخہ 01 نومبر 2010ء کو گوجر پورہ لاہور میں منعقد ہوئی جس میں ناظم امور خارجہ راجہ جمیل اجمل نے تین رکنی وفد کے ساتھ خصوصی شرکت کی۔ وفد میں محمد وسیم افضل قادری، محمد وسیم رضا اور محمد علیم شامل تھے۔ ناظم امور خارجہ راجہ جمیل اجمل نے حاجی قاسم علی کو ان کے بیٹے کی شادی پر خصوصی مبارکباد پیش کی اور بیٹے کی کامیاب ازدواجی زندگی کے لئے دعا کی۔

حاجی قاسم علی نے ناظم امور خارجہ کی وفد کے ہمراہ اپنی اس خوشی میں شرکت پر شکریہ ادا کیا اور اپنے عزیز و اقارب سے منہاج القرآن کے وفد کی آمد اور تعارف کراتے ہوئے کہا کہ ہم آسٹریا میں بھی ہوتے ہیں تو منہاج القرآن سے وابستگی کی وجہ سے ہمیں اپنے اہل خانہ اور رشتہ داروں سے دوری کا احساس نہیں ہوتا کیونکہ ہم وہاں پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تعلیمات کی بدولت امن و محبت، باہمی اتحاد و یگانگت اور اخوت و روداری کی وجہ سے مل جل کر رہتے ہیں۔

رپورٹ : محمد وسیم افضل قادری

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top