صاحبزادہ حسین محی الدین قادری کا جامع المصطفی مرکز نوگویا جاپان میں خطاب

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی فیڈرل کونسل کے صدر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری نے جاپان آمد کے بعد مورخہ 12 نومبر 2010 ء کو جامع مسجد المصطفی مرکز منہاج القرآن نوگویا جاپان میں منعقدہ پروگرام میں شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز منہاج یونیورسٹی کے سکالر حافظ عبدالمصطفیٰ نعیم قادری نے قرآن پاک کی آیات بینات کی تلاوت سے کیا، نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کرنے کی سعادت محمد جاوید سجن نے حاصل کی جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض علامہ سید عثمان شاہ نے سرانجام دیئے۔

صاحبزادہ حسین محی الدین قادری نے تقریب سے ’’غیر مسلم معاشرے میں ایک مسلمان کا کردار‘‘  کے عنوان پر انتہائی مدلل خطاب کیا جس میں انہوں نے کہا کہ آج کے مسلمان کو قرآن مجید کے احکامات اور آقاء دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت مبارکہ سے راہنمائی لیتے ہوئے اپنے کردار کو اسلامی تعلیمات کے مطابق ڈھالنا ہو گا تاکہ دیگر آپ کے اخلاق وکردار سے متاثر ہو کر اسلام کی طرف راغب ہوں نہ کہ آپ کے رویے میں پائی جانے والی شدت اور عدم برداشت کو دیکھ کر اسلام سے دور بھاگیں اور اسلام کو ایک شدت پسند مذہب سمجھیں۔

منہاج القرآن جاپان باندوشی ابراکی کین سے صالح محمد افغانی، محمد سلیم، محمد حنیف مغل، ملک محمد فیصل قادری، محمد سلیم شبرو، محمد صابر، محمد وقاص، حافظ محمد ایوب بٹ اور جاپان کے دور دراز سے لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کے اختتام پر تمام شرکاء میں کھانا تقسیم کیا گیا۔

رپورٹ: محمد انعام الحق (ٹوکیو)

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top