ویانا آسٹریا میں عید الاضحی انتہائی جوش و خروش اور عقیدت واحترام سے ادا کی گئی

ویانا (محمد اکرم باجوہ) عرب لیگ سمیت پورے یورپ ویانا آسٹریا میں بھی عید الاضحی انتہائی جوش و خروش اور عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ ویانا میں سعودی عرب کے زیر سایہ اسلامک سنٹر 2 ڈسٹرکٹ میں مسلمانوں کا سب سے بڑا اجتماع ہوا جس میں مختلف ممالک کے سفارت خانوں کے سفیروں، اعلیٰ افسروں اور یو این او میں مسلمان افسروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور عید الاضحی کی نماز ادا کی۔

پاکستانی کمیونٹی، ترکش، بنگلہ دیش،اور دوسرے ممالک کی مساجد میں بھی بڑے بڑے اجتماع ہوئے اور امت مسلمہ کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ پاکستانی مساجد میں پاکستانیوں کی پہلی مسجد البلال میں نماز عید الاضحی کے دو بڑے اجتماع ہوئے، پہلی نماز صبح 8:30 اور دوسری نماز 9:30 پر پڑھائی گئی۔ پاکستانی مسجد ابراہیم میں بھی عید کا بڑا اجتماع ہوا۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے زیر اہتمام منہاج القرآن سنٹر ویانا میں عید کا بہت بڑا اجتماع منعقد ہوا جس میں پاکستانی کمیونٹی کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس اجتماع سے منہاج القرآن اسلامک سنٹر ڈنمارک کے استاد علامہ سید محمد نعیم شاہد نے خصوصی خطاب کیا اور عید کی نماز پڑھائی۔ نماز عید کی ادائیگی کے بعد نمازیوں کو سویاں اور چائے پیش کی گئی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top