علامہ سید محمد نعیم شاہ منہاجین نے آسٹریا کا کامیاب تنظیمی دورہ مکمل کر لیا

منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے حال ہی میں خریدے گئے نئے سنٹر کی تعمیر وتزئین کا کام ابھی جاری ہے مگریہاں مختلف مذہبی وروحانی سرگرمیاں جاری ہیں، رمضان المبارک میں نماز تراویح، افطاری، عید الفطر کے بعد عید الاضحی کی اجتماعی ادائیگی کا اہتمام بھی کیا گیا۔ عید الاضحی کے موقع پر ڈنمارک سے سینئر منہاجین سید محمد نعیم شاہ آسٹریا تنظیم کی خصوصی دعوت پر تشریف لائے۔ مورخہ 14 نومبر 2010ء بروز اتوار کو صدر آسٹریا تنظیم خواجہ محمد نسیم کی قیادت میں سینئر نائب صدر ملک امین اعوان، جنرل سیکرٹری محمد نعیم رضا، سیکرٹری ویلفیئر شیخ محبوب عالم، منہاج میڈیا بیورو کے کوآرڈینیٹر محمد اکرم باجوہ، رکن مجلس شوریٰ شفیق الرحمان ہاشمی، منہاج یوتھ لیگ کے ملک بلال اور عمیر اعوان نے علامہ سید محمد نعیم شاہ کا استقبال کیا۔

اتوار کی شام کو ہی منہاج القرآن آسٹریا کی ہفتہ وار محفل ذکر و نعت میں خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا جبکہ مورخہ 15 نومبر 2010ء کو ایک بہت بڑے اجتماع میں درس قرآن کی تقریب سے علمی وفکری خطاب کیا اور منہاج سنٹر میں رفقاء و وابستگان کے ساتھ سوال وجواب کی نشست ہوئی جس میں مختلف دینی موضوعات پر علامہ سید محمد نعیم شاہ نے تسلی بخش جوابات سے نوازا۔

مورخہ 16 نومبر 2010ء بروز منگل کو منہاج سنٹر کے مرکزی ہال میں علامہ سید محمد نعیم شاہ نے قربانی کی اہمیت کے موضوع پر خطاب کیا۔ نماز کی ادائیگی کے بعد حاضرین کی خدمت میں سویاں پیش کی گئیں۔ اس موقع پر صدر تنظیم خواجہ محمد نسیم نے اعلان کیا کہ آج حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف سے منہاج سنٹر میں قربانی دی جائے گی جس سے تیار شدہ بریانی عید کی شام کو عوام الناس کے لئے پیش کی جائے گی جس کے لئے دعوت عام ہے۔

مورخہ17 نومبر 2010ء کو علامہ سید محمد نعیم شاہ ڈنمارک واپسی کے لئے ایئرپورٹ پہنچے تو ان کو الوداع کہنے کے لئے منہاج القرآن آسٹریا کے صدر خواجہ محمد نسیم، محمد نعیم رضا، شیخ محبوب عالم اور دیگر تنظیمی رفقاء و وابستگان نے رخصت کیا۔

رپورٹ:محمد نعیم رضا

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top