منہاج القرآن یوتھ لیگ اپنا 22 واں یوم تاسیس تزک و احتشام کے ساتھ منائے گی : چوہدری بابر علی

یوم تاسیس کے موقع پر نوجوانوں کو شعور، آگہی دینے کیلئے ملک گیر بیداری شعور مہم چلائی جائے گی
مرکزی صدر MYL کا سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس سے خطاب

منہاج القرآن یوتھ لیگ کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہوا جس کی صدارت مرکزی صدر چوہدری بابر علی نے کی۔ اجلاس میں اشتیاق حنیف مغل، چوہدری امجد جٹ، محمد طیب ضیاء، عتیق چوہدری، اعجاز وڑائچ، وقار احمد قادری و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ منہاج القرآن یوتھ لیگ اپنا 22 واں یوم تاسیس تزک و احتشام کے ساتھ منائے گی۔

اس موقع پر نوجوانوں کو شعور اور آگہی دینے کیلئے ملک گیر بیداری شعور مہم چلائی جائے گی۔ جس کے تحت ملک بھر میں سیمینارز، واک کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس موقع پر مرکزی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ چوہدری بابر علی نے کہا کہ یوتھ لیگ نوجوانوں کی علمی، روحانی، فکری رہنمائی کے ساتھ ساتھ اخلاقی تربیت کا فریضہ انجام دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوتھ لیگ نوجوانوں کو بے مقصدیت کی دلدل سے نکال کر پر سکون اور بامقصد زندگی کا ڈھنگ سکھا رہی ہے۔ بے راہ روی کا شکار نوجوان شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحبت میں آ کر عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور خوف خدا کے عملی پیکر نظر آتے ہیں۔ اجلاس میں ملک میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری مہنگائی امن و امان کی نازک صورتحال پر قرارداد مذمت منظور کی گئی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top