دین کا علم رکھنے والوں نے بالعموم تحقیق سے ناتہ توڑ لیا ہے : احمد نواز انجم

وادی تحقیق سے گزرے بغیر بعض لوگ محقق بن کر دین کو تختہ مشق بناتے ہیں

تحریک منہاج القرآن کے سینئر نائب ناظم اعلی احمد نواز انجم نے جہلم سے آئے ہوئے دینی سکالرز کے ایک وفد سے مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں علم میں اضافہ تو ہوا ہے مگر عمل پر توجہ بہت کم ہوگئی ہے۔ اسی طرح دین کا علم رکھنے والے بعض لوگوں نے تحقیق سے ناتہ توڑ رکھاہے جس کا نتیجہ یہ ہے کہ اکثر ایسی باتیں کہہ دی جاتی ہیں جو اسلام کی روح کے منافی ہوتی ہیں۔ آج کل وادی تحقیق سے گزرے بغیر بعض لوگ محقق بن کر دین کو تختہ مشق بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ علما ء کرام اور مشائخ عظام لوگوں کو اخلاق اوراحترام انسانیت کا سبق سکھانے والے ہوتے ہیں۔ مگر بدقسمتی سے بعض لوگ مذہبی آزادی کے نام پراحترام انسانیت اور اخلاقیات کی دھجیاں بکھیر رہے ہیں۔ ایسے لوگوں کو لگام دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خصوصی مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے ہر موضوع پر علمی اور تحقیقی شاہکار تخلیق کردئیے ہیں اور وہ امن عالم کے لئے عالمی سطح پر کوشاں ہیں۔

تعلیمی اداروں کے سربراہان شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تقلید کرتے ہوئے مسلکی دائروں سے باہر نکل کر اسلام اور مسلمانوں کی جدید تقاضوں کے مطابق رہنمائی کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے آجکل کچھ علما اشتعال انگیز بیان دے کر فرقہ وارانہ فسادات کو ہوا دے رہے ہیں۔ حکومت وقت ایسے نام نہاد علماء کے خلاف سخت ترین کارروائی کرے تاکہ وطن عزیز میں امن و امان کی صورتحال خراب نہ ہو۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top