منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے زیراہتمام ہفتہ وار محفل ذکر و نعت

منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے زیراہتمام مورخہ 12 دسمبر 2010ء بروز اتوار کو منہاج اسلامک سنٹر ویانا میں محفل ذکر و نعت کا انعقاد کیا گیا۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام مجید سے ہو ا جبکہ یورپ کے مشہور نعت خواں شہریار خان نے آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔

محفل میں حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شہادت کی مناسبت سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا عظمت و فلسفہ شہادت کے موضوع پر خطاب بھی شرکاء کو سنایا گیا جس سے تمام حاضرین پر محبت اہلبیت اور ان پر ہونے والے مظالم کی داستان سن کر عجیب رقت کا سامان پیدا ہو گیا۔ منہاج القرآن آسٹریا کے ناظم محمد نعیم رضا قادری نے اعلان کیا کہ محرم الحرام کی مناسبت سے منہاج اسلامک سنٹر میں 19 دسمبر 2010ء بروز کو نماز مغرب کے بعد شہدائے کربلا کی یاد میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا جائے گا اور مورخہ 18 دسمبر 2010ء کو مسجد البلال میں بھی قرآن خوانی کا اہتمام ہوگا۔ پروگرام کے اختتام پر محمد نعیم رضا قادری اور شہریارخاں نے درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا اور اجتماعی دعا کے بعد پروگرام اختتام پذیر ہوا۔

رپورٹ : محمد اکرم باجوہ

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top