نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس قادری کا لودھراں میں اشرف ہائیر سیکنڈری سکول کا دورہ

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس قادری نے لودھراں میں اشرف ہائیر سیکنڈری سکول کا دورہ کیا۔آپ کا یہ دورہ تنظیمی ٹوور کا حصہ تھا۔اس سلسلہ میں سکول میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں تحریک منہاج القرآن لودہراں کے صدر ملک اسلم حماد، سینئر نائب صدر رانا اشرف علی خاں، ناظم رانا محمد ظاہر، سینئر رہنما چودھری عبدالغفار سنبل اور قاری اسماعیل مہرآبادی نے خصوصی شرکت کی۔

پروگرام کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا۔ جس کے بعد رانا محمد ادریس قادری نے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب طالب علم گھر سے نکلتا ہے تو اللہ کے فرشتے اس کے پیروں تلے اپنے پر بچھا دیتے ہیں۔ اسلام کے نزدیک علم کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ پہلی وحی ہی علم کے حصول کے لیے نازل ہوئی۔ آدم علیہ الاسلام کی عظمت و برتری علم کی بنیاد پر ہوئی اور انسان مسجود ملائیکہ بنا۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ بدر میں قیدی بن جانے والوں کو رہائی کے لیے دس دس ان پڑھوں کو پڑھانا طے پایا۔ طلبہ اپنے والدین، قوم اور اپنے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی توقع پر پورا اتریں۔ کائنات کی سب سے بڑی کتاب قرآن ہے۔ جو ہر علم کا منبع ہے۔ بد قسمتی سے ہم ہر کتاب بڑے شوق سے پڑھتے ہیں مگر قرآن محید سے اپنا تعلق توڑ لیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اللہ جس سے بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے اسے دین کا فہم عطاکر دیتا ہے۔ اسلام کے نزدیک تعلیم خود شناسی اور خدا شناسی کا نام ہے۔ قرآن کے پہلے معلم رب کائنات خود تھے اور پہلے متعلم تاجدار کائنات تھے۔ اسی لیے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو امی لقبی قرار دیا گیا، کائنات میں اللہ کے سوا حضور کا کوئی استاد نہیں۔ فیضان قرآن وسیلہ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نصیب ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے آج پاکستان کا نظام تعلیم بری طرح سے ناکام ہو چکا ہے۔ ہم ڈگریاں دے رہے ہیں مگر تربیت نہیں دے رہے۔

پروگرام کااختتام دعائے خیر سے ہوا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top