منہاج القرآن کے وفد کی جسٹس جاوید اقبال کے بھائی سے تعزیت، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا تعزیتی پیغام پہنچایا

مرکزی امیر تحریک منہاج القرآن فیض الرحمان درانی کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد نے گذشتہ روز جسٹس جاوید اقبال کے بھائی کرنل (ر) سعید اقبال کے گھر جا کر ان کے والدین کے بہیمانہ قتل پر افسوس کا اظہار کیا، مغفرت کی دعا کی اور انہیں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا تعزیتی پیغام پہنچایا۔ وفد میں نائب ناظم اعلیٰ جی ایم ملک اور نائب ناظم اعلیٰ پبلی کیشنز رانا محمد فاروق، ناظم اجتماعات جواد حامد اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات قاضی فیض الاسلام شامل تھے۔ فیض الرحمان درانی نے کہا کہ جہاں اعلیٰ عدلیہ کے جسٹس کے والدین غیر محفوظ ہوں اور درندگی کی بھینٹ چڑھا دئیے جائیں وہاں عام آدمی کا کیا پرسان حال ہو گا۔ ہمارا معاشرہ بے حسی کی تصویر بنا ہوا ہے کسی کی جان و مال اور عزت محفوظ نہیں۔ جسٹس جاوید اقبال کے والدین کو قتل کرنے والے سفاک درندے ہیں۔ ایسا مذموم فعل کرنے والوں کو جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کی بحالی موجودہ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، حکومت عوام کے جان و مال سے کھیلنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹے۔ تاکہ آئندہ کسی کو ایسی ظالمانہ کارروائی کی جرات نہ ہو۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top