نارویجن سفیر مسٹر رابرٹ کھویلے کا منہاج مصالحتی کونسل کھاریاں کا دورہ

پاکستان میں نارویجن سفارتکار مسٹر رابرٹ کھویلے نے کھاریاں میں منہاج مصالحتی کونسل کے دفتر کا 3 فرووی 2011ء کو دورہ کیا۔ ڈائریکٹر IMDI مسٹر گئیر باروک، اسٹنٹ ڈائریکٹر مسز شولدور فییلور اور مسز ویوون وردے ہولم بھی ان کے ساتھ تھے۔ کھاریاں پہنچے پرمنہاج مصالحتی کونسلز یورپ کے مینجنگ ڈائریکٹر چودھری اعجاز احمد وڑائچ، علامہ سہیل احمد رضا ڈائریکٹر منہاج مصالحتی کونسل پاکستان، میاں قمر محمود جنرل سیکرٹری منہاج مصالحتی کونسل کھاریاں، راجہ جمیل اجمل ڈائریکٹر فارن افئیراور مسز شبانہ ملک نے تمام معزز مہمانوں کا استقبا ل کیا۔ اس موقع پر سیکورٹی کے نہایت سخت انتطامات کیے گئے تھے۔

کھاریاں میں منہاج مصالحتی کونسل کے دفتر کا مختصر دورہ کرنے کے بعد معزز مہمانوں کے لیے کھاریاں کے ٹیولپ ہوٹل میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔ ٹیولپ ہوٹل کے کانفرنس ہال میں منعقد ہونے والی تقریب میں نارویجن سفیر مسٹر رابرٹ کھویلے اور ان کے ساتھیوں کے علاوہ منہاج مصالحتی کونسل کے سینئر ایگزیکٹو ممبر حاجی محمدانور مرالہ، طارق حسین مرزا، چودھری محمد اکرم، اور چودھری اشفاق احمد ایڈووکیٹ بھی پروگرام میں موجود تھے۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اس کے بعد میاں قمر محمود نے منہاج مصالحتی کونسل کا مکمل تعارف اور اغراض و مقاصد پیش کیے۔ انہوں نے منہاج مصالحتی کونسل کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ جس پر معزز مہمان نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منہاج مصالحتی کونسل پاکستان کے شہر کھاریاں میں ہمارا قابل فخر منصوبہ ہے جو بلاشبہ ہماری توقعات سے بڑھ کر علاقے کی معاشرے کی خدمت کر رہا ہے۔ انہوں نے منہاج مصالحتی کونسل کے سماجی خدمت کے جذبے کو بہت پسند کرتے ہوئے اس منصوبہ کو مزید آگے بڑھانے کا اظہار بھی کیا۔ منہاج مصالحتی کونسل کے قائدین کی طرف سے نارویجن سفیر اور شرکاء کو یقین دلایا گیا کہ منہاج مصالحتی کونسل پرامن اور سکون والا معاشرے کا قیام عمل میں لانا چاہتی ہے، جس کے لیے وہ لوگوں کی بلا معاوضہ خدمت کرنے میں مصروف ہے۔

منہاج مصالحتی کونسل کے ایڈوائزری باڈی کے معزز اراکین علامہ مظہر حسین قادری، ڈاکٹر غلام مصطفٰی، ملک اشرف اعوان، راجہ عبدالوحید طاہر، میاں ندیم القادری، غلام عباس آزاد، خافظ اصغر شازی اور مرزا طارق بیگ، منہاج مصالحتی کونسل ویمن ونگ کی ایڈوائزری باڈی کی سیکرٹری مس رضوانہ ایڈووکیٹ بھی پروگرام میں شامل تھیں۔

پروگرام کے آخر میں تمام معزز مہمانوں اور شرکاء کوپر تکلف لنچ دیا گیا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top