عید میلاد النبی (ص) کے موضوع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی عظیم تاریخی تصنیف

حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کائنات پر اﷲ رب العزت کا احسان عظیم ہے۔ یہی وجہ ہے کہ امت مسلمہ ہر سال 12ربیع الاول کو حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یوم میلاد مذہبی عقیدت و احترام اور جوش و خروش سے منا کر اپنے ایمان کی تازگی کا سامان فراہم کرتی ہے۔ ایسے میں اسلام کی روحانیت سے عاری مادیت زدہ تعبیر کرنے والے بعض فتنہ پرداز میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منانے کو ناجائز قرار دیتے ہیں، حالانکہ ربط رسالت کےلئے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد کے موقع پر اہل اسلام جس قدر جذبے کا اظہار کریں کم ہے۔ چنانچہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے آغاز دعوت میں ہی میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوع کو خصوصی اہمیت دی۔

ابتدائی کتاب آپ کے 4 خطابات جمعہ کا مرتبہ مجموعہ تھی، جسے علامہ علی اکبر الازھری نے مرتب کیا تھا۔ اس کتاب کے ریکارڈ ایڈیشن شائع ہوئے اور اس کی بڑھتی ہوئی ضرورت کے پیش نظر اس میں خاطر خواہ اضافے ہوتے رہے اور اب یہ اس موضوع پر ایک انسائیکلوپیڈیا کی حیثیت اختیار کر گئی ہے۔

اس کتاب میں بات بات پر دوسروں کو مشرک اور بدعتی قرار دینے والے لوگوں کے پراپیگنڈہ کا منہ توڑ جواب دیا گیا ہے اور میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شرعی حیثیت کو دلائل و براہین سے ثابت کیا گیا ہے۔ اس کتاب میں خلقت محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اسم گرامی محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رکھنے کی وجوہات، ولادت محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اظہار مسرت کی حقیقت، میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور تصور بدعت، جشن میلاد النبی کے تقاضے اور دیگر اہم موضوعات پر سیر حاصل بحث کی گئی ہے اور اس سے پیدا کیے جانے والے تمام تر شبہات اور اشکالات کا خاتمہ کیا گیا ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top