منہاج یوتھ لیگ میلان (اٹلی) کے زیر اہتمام میلاد النبی (ص) کے سلسلہ میں عظیم الشان جلوس

مورخہ: 02 مارچ 2011ء

منہاج یوتھ لیگ میلان (اٹلی) کے زیراہتمام مورخہ 02 مارچ 2011ء بروز بدھ کو اٹلی کے دوسرے بڑے شہر میلان کے دل سینٹرل ایشین سے میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں عظیم الشان جلوس نکالا گیا۔ جلوس کے شرکاء ہزاروں کی تعداد میں درود و سلام پڑھتے ہوئے قافلوں کی صورت میں جلوس میں شریک ہوئے۔ خوبصوت بینرز اور دل موہ لینے والے انتہائی خوبصورت اسم پاک ’’محمد‘‘  کے کتبے سارے جلوس میں ایمان افروز نظارہ پیش کر رہے تھے۔

جلوس کی قیادت منہاج مصالحتی کونسل یورپ کے صدر سید محمد ارشد شاہ، حاجی ارشد جاوید، حاجی خالد محمود، حاجی محمد اشرف، چودھری عمر حیات مانگٹ، صوفی محمد افضل، راجہ ساجد حبیب، منہاج یوتھ لیگ میلان کے صدر چودھری نثار احمد، جنرل سیکرٹری ملک محمد اسماعیل اعوان، چیف آرگنائزر سید محمد ابوبکر باقر، سینئر نائب صدر راجہ قدیر احمد، نائب صدر ملک غلام مصطفی اعوان، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک اعجاز یوسف اعوان، رابطہ سیکرٹری ملک زوہیب خالد اعوان، میڈیا سیکرٹری احمد اعوان اور فنانس سیکرٹری ملک محمد اکرم اعوان نے کی۔

شدید سردی اور بارش کے باوجود غیر متوقع طور پر عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی، جلوس کے راستے میں منہاج یونیورسٹی کے سکالرز علامہ حافظ وقاص یونس اور علامہ وقار احمد وقفے وقفے سے اپنے پرجوش خطابات کے ذریعے شرکائے جلوس کے دلوں کو گرماتے رہے، جبکہ نعت خوانوں کی ٹولیوں نے نعتوں کے نذرانے اور درود و سلام کے گجرے پیش کر کے ہر طرف سماں باندھ دیا۔

منہاج القرآن کے سکالر صاحبزادہ سید غلام مصطفی مشہدی نے ذکر مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور فکر مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر نہایت عالمانہ اور خوبصورت خطاب کیا اور شرکاء کو ترغیب دی کہ وہ آقاء دوعالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے میلاد کی خوشیوں کو شایان شان طریقہ سے منائیں۔ جلوس کو کامیاب بنانے کے لئے بھر پور تعاون کرنے پر معروف بزنس مین محمد نیر، شاہین ٹریولز کے چیف ایگزیکٹو ملک فاروق ٹوانہ اور منہاج یوتھ لیگ کے سینئر نائب صدر راجہ قدیر احمد کو جلوس انتظامیہ کی جانب سے سید محمد ارشد شاہ نے اجرک پہنائی۔ ملک زوہیب خالد نے اٹالین زبان میں اور ملک اسماعیل اعوان نے اردو زبان میں تمام شرکاء، پولیس اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

جلوس میں تمام مذہبی و سیاسی اور سماجی تنظیموں نے بھر پور شرکت کی، صلوۃ وسلام اور دعا کے بعد میاں شہزاد، میاں عابد (میاں برادران) اور فری ہینڈ فورم کی جانب سے لنگر تقسیم کیا گیا

رپورٹ:ملک زوہیب خالد اعوان

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top