علامہ محمد رمضان قادری کا ریندی (یونان) میں تربیتی نشست سے خطاب

منہاج القرآن انٹرنیشنل (ریندی) یونان کے زیر اہتمام مورخہ 28 فروری 2011ء کو بعد نماز عشاء ایک تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے انگلینڈ سے آئے سکالر علامہ محمد رمضان قادری نے خصوصی گفتگو کی۔

علامہ محمد رمضان قادری نے یونان کی مرکزی باڈی اور ذیلی مراکز کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے منہاج القرآن کے منشور، نظام، طریقہ کار، اخلاقیات، برتاؤ اور حسن سلوک پر تفصیل سے روشنی ڈالی، دین اسلام کو عام کرنے اور اس کی تعلیمات کو لوگوں تک پہنچانے اور خود بھی ان پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کی۔ ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک بدو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہوا اور کہا کہ میں بکریاں چرا رہا تھا کہ ایک بھیڑیا آیا اور مجھ سے مخاطب ہو کر کہا کہ تجھے معلوم ہے کہ ان دو پہاڑوں کے درمیان جو آبادی ہے اس میں نبی آخر الزماں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آئے ہیں تو جا اور ان کا کلمہ پڑھ لے۔ میں پریشان ہوا اور اسے کہا کہ میری بکریوں کا خیال کون رکھے گا تو بھیڑیا بولا تو کلمہ پڑھ کر آ میرا تجھ سے وعدہ ہے تیری بکریوں کا خیال میں رکھوں گا۔ تیری کسی بکری کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔ یہ محبت اور عقیدت ہے کہ انسان تو کیا جانور بھی نبی آخرالزماں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تمام جہانوں کے لئے رحمت ہیں اس لئے ہمیں چاہیئے کہ دین کی اشاعت کے لئے شب و روز محنت کریں اور دین اسلام کو اپنے تک محدود نہ رکھیں بلکہ دنیا کے کونے کونے میں ا س کی سچائی کو روشن کریں۔

رپورٹ:نوید سحر

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top