تحریک منہاج القرآن قائدآباد کے زیراہتمام قائد ڈے کی تقریب

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر تحریک منہاج القرآن تحصیل قائد آباد کے زیراہتمام 27 فروری 2011ء کو قائد ڈے کی خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کا اہتمام قائد آباد کے الحراء کالج آف ٹیکنالوجی میں کیا گیا۔ جس کی صدارت پیر سید محمد اصغر علی شاہ سرپرست تحریک منہاج القرآن ضلع خوشاب نے کی۔ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین میں سید توقیر شاہ گیلانی ناظم پنجاب بھی مہمانوں میں شامل تھے جبکہ دیگر مہمانان گرامی میں ملک کرم الٰہی بندیال (MPA) پارلیمانی سیکرٹری پنجاب اسمبلی، معروف سماجی و سیاسی شخصیت ملک نذر الٰہی بندیال، ملک محمد اکرم بندیال چیئرمین بندیال فائڈیشن، ملک سیف اﷲ بندیال، ملک ظفر اقبال بندیال، ملک فتح محمد امیر جماعت اسلامی قائدآباد، حاجی غلام حبیب صدر انجمن تاجران قائدآباد، محمد اقبال چیئرمین ICHR قائدآباد، ملک بہادر خان ایڈووکیٹ ضلع میانوالی، محمد ریاض بھیروی صدر تحریک منہاج القرآن ضلع میانوالی، محمد مظفر TMQ پپلاں، ملک محمد مظفر اعوان صوبائی کوآرڈینیٹر (TMQ) پنجاب، ملک افضل گنجیال، ملک عبدالرحمن اتراء پرنسپل الحراء کالج قائدآباد، ملک محمد نواز اترا ناظم (TMQ) قائدآباد، سید صلاح الدین پرنسپل دی سکالر ہا ئی سکول، عبدالمجید بلوچ شعبہ سائنس و ٹیکنالوجی الحراء کالج قائدآباد، محمد حنیف قادری شعبہ تدریس ہائی سکول قائدآباد، حاجی محمد عارف ہیڈ ماسٹر ایلیمنٹری سکول امیروالا کے علاوہ تحریک منہاج القرآن تحصیل قائدآباد کی تمام یونین کونسلز (وڑچھہ، گولیوالی، بندیال، اتراء، گنجیال، قائدآباد، اوکھلی موہلہ، شادیہ) سے قائدین کے علاوہ اہل علاقہ اور معززینِ علاقہ کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔

تقر یب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جس کی سعادت حافظ حسنین نواز نے حاصل کی۔ اس کے بعد الحراء کالج کے طالب علم مسعود الحسن نے نعت رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نذرانہ پیش کیا۔ صدر تحریک منہاج القرآن قائد آباد ملک عمر بندیال نے سپاس نامہ پیش کیا۔

ناظم اعلٰی ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے تقریب میں خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے اپنی فکر انگیز گفتگو کے دوران عالمی اور ملکی حالات کے تناظر میں تحریک منہاج القرآن کا موقف پیش کیا۔ تقریب کی نقابت کے فرائض پرنسپل دی سکالرز ہائی سکو ل قائدآباد سید صلاح الدین شاہ نے انجام دیئے۔ تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی ناظم اعلٰی تحریک منہاج القرآن، سید توقیر گیلانی ناظم پنجاب، ملک مظفر اعوان، پیر سید اصغر علی شاہ، محمد عابد طاہری، ملک محمد عمر بندیال، ملک فتح محمد امیر جماعتِ اسلامی، معززین علاقہ اور صوبائی قائدین تحریک نے درود و سلام کی صداوں میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 60 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا۔ اس موقع پر شرکا ایک دوسرے کو شیخ الاسلام کی سالگرہ کی مبارکباد بھی پیش کی۔

اس پروگرام کی کوریج کے لیے علاقائی صحافیوں میں نمائندہ ایکسپریس چوہدری شکیل احمد، نوائے شرر کے نمائندہ زین عابدین نے اپنے صحافتی فرائض سرانجام دیے۔ پروگرام کا باقاعدہ اختتام دعا سے ہوا، جس کے بعد ناظمِ اعلٰی ڈاکٹر رحیق احمد عباسی اور دیگر قائدین تحریک اور معززین علاقہ کے ہمراہ عصرانہ کے لیے ملک محمد عمر بندیال کی رہائش گاہ پر تشریف لے گئے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top