تحریک منہاج القرآن گجرات کے زیراہتمام 69 واں ماہانہ درس عرفان القرآن

مورخہ: 22 مارچ 2011ء

تحریک منہاج القرآن گجرات کے زیراہتمام 69 واں ماہانہ درس عرفان القرآن 22 مارچ 2011ء کو گجرات میں منعقد ہوا جس کی صدارت تحریک منہاج القرآن کی نظامت دعوت کے مرکزی ناظم علامہ ظہیر احمد نقشبندی نے کی۔ پروگرام میں تحریک منہاج القرآن گجرات کے مرکزی قائدین سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔ جن میں خواتین بھی شامل تھیں۔ خواتین کے لیے پروگرام میں الگ باپردہ انتظام کیا گیا تھا۔

پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت مبارکہ سے ہوا۔ جس کے بعد علامہ ظہیر احمد نقشبندی نے "بڑی گیارہویں شریف، ختم غوثیہ اور اولیاء کرام" کے موضوع پر خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں اولیاء کرام کا تذکرہ کرتے ہوئے حضور غوث الاعظم رضی اللہ عنہ کی زندگی کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ حضور غوث پاک رضی اللہ عنہ اولیاء کے سردار تھے، جس کا فیض آج بھی جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج بھی کوئی شخص کامیابی اور فلاح حاصل کرنا چاہتا ہے تو اسے اولیاء کرام کی سنگت اختیار کرنا ہوگی۔ تحریک منہاج القرآن اور شیخ الاسلام آج ساری دنیا میں اولیاء کرام کی تعلیمات کو عام کر رہے ہیں۔ یہ درس قرآن بھی اس سلسلے کا ایک حصہ ہے۔ اولیاء کرام کی تعلیمات امن پر مشتمل تھیں۔ آج بھی دنیا میں قیام امن کی شدت سے ضرورت ہے۔ جس کے لیے اولیاء اللہ کی تعلیمات پر عمل کرنے سے دنیا میں قیام امن بحال ہو سکتا ہے۔

درس عرفان القرآن کے دوران حاضرین کے لئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی معرکۃ الآرء تصانیف اور سی ڈیز کا سٹال بھی لگایا گیا تھا۔ پروگرام کا اختتام دعا خیر سے ہوا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top