منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز اور مسلم کرسچن ڈائیلاگ فورم کے زیراہتمام احترام مذاہب کانفرنس میں منظور ہونے والا متفقہ اعلامیہ

مورخہ: 28 مارچ 2011ء

انٹر فیتھ ریلیشنز تحریک منہاج القرآن اور مسلم کرسچن ڈائیلاگ فورم کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہونے والی احترام مذاہب کانفرنس میں منظور ہونے والا متفقہ اعلامیہ :

  1. امریکی ریاست فلوریڈا میں ٹیری جونز کی طرف سے قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
  2. ایسے واقعات مختلف مذاہب کے پرامن پیروکاروں کو آپس میں لڑانے اور عالمی امن کو سبوتاژ کرنے کی ایک سازش ہے۔
  3. عالمی اداروں، اقوام متحدہ، انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور امریکہ سمیت دیگر مؤثر ممالک سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے عالمی سطح پر ضروری قانون سازی کی جائے۔
  4. جملہ مذاہب کے بانیوں اور ان کی مقدس کتابوں کی بے حرمتی کو عالمی سطح پر جرم قرار دیا جائے۔ حکومت پاکستان اس سلسلے میں عالمی سطح پر متحرک کردار ادا کرے۔
  5. پاکستان میں رہنے والے جملہ مذاہب کے پیروکاروں بالخصوص پاکستان کی مسیحی برادری نے اس موقع پر مسلمانان پاکستان کے ساتھ جس یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے اس پر ان کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے۔
  6. پاکستان میں بائبل اور مسیحی مذہبی علامات کی بعض شرپسند عناصر کی طرف سے بے حرمتی کی بھرپور مذمت کی گئی۔
  7. حکومت امریکہ سمیت جملہ اقوام عالم سے مطالبہ کیا جاتا ہے وہ ٹیری جونز پر اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی، بنیادی انسانی حقوق کی پامالی اور دہشت گردی کا مقدمہ قائم کیاجائے تاکہ آئندہ کسی شدت پسند کو ایسے مذموم اقدام کی جرات نہ ہو۔
  8. کانفرنس شہباز بھٹی مسیحی رہنما کے بیہمانہ قتل کی بھی مذمت کرتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ ان کے قتل کے مجرموں کو بے نقاب کرے اور ان کو قرار واقعی سزادے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top