منہاج القرآن بادالونا (سپین) کی تنظیم نو، محمد نواز جرال صدر اور عدنان رضا جنرل سیکرٹری مقرر

مورخہ: 27 مارچ 2011ء

منہاج القرآن بادالونا کی تنظیم نو کے سلسلہ میں مورخہ 27 مارچ 2011ء بروز اتوار منہاج اسلامک سنٹر بادالونا میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں منہاج القرآن بادالونا کے عہدیداران اور وابستگان نے شرکت کی۔ تنظیم نو کے عمل کی نگرانی منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے مرکزی عہدیداران میں سے مرزا محمد اکرم بیگ (صدر)، نوید احمد اندلسی (جنرل سیکرٹری)، محمد نواز قادری (ناظم مالیات)، حاجی ارشد محمود (صدر مجلس شوریٰ)، محمد نواز کیانی (سرپرست)، ظل حسن قادری (نائب صدر) اور محمد اقبال چودھری (صدر مصالحتی کونسل) نے کی۔

اجلاس کا باقاعدہ آغاز علامہ عبدالرشید شریفی نے تلاوت کلام پاک سے کیا، حافظ محمد جبران اعظم کیانی نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔ نوید احمد اندلسی نے شرکائے اجلاس کو نشست کا مقصد، تنظیم سازی کا طریقہ کار، دنیا بھر میں جاری منہاج القرآن کے مختلف منصوبہ جات، دین اسلام کی ترویج واشاعت کے سلسلہ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی انفرادیت اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے علمی و روحانی مقام کے بارے میں بتایا۔ محمد اقبال چودھری نے منہاج القرآن بادالونا کے قیام سے اب تک کے نشیب و فراز اور تنظیم نو کی ضرورت کے حوالہ سے گفتگو کی جبکہ مرزا محمد اکرم بیگ نے بادالونا میں منہاج القرآن کی تنظیم کے مقاصد اور ذمہ داریوں کی تفصیلات بتائیں۔

منہاج القرآن سپین کے مرکزی عہدیداران کی نگرانی میں شرکاء اجلاس کی طویل مشاورت کے بعد منہاج القرآن بادالونا کی حسب ذیل تنظیم تشکیل پائی جس میں مرزا محمد نواز جرال (صدر)، آفتاب حسین ابرار (سینئر نائب صدر)، محمد انصر (نائب صدر)، عدنان رضا حسین (جنرل سیکرٹری)، محمد خاور (جوائنٹ سیکرٹری)، محمد ارسلان اعظم کیانی (ناظم مالیات)، محمد شفیق (نائب ناظم مالیات)، محمد جہانگیرحسین (ناظم تعلقات عامہ)، محمد رضوان کاظمی (ناظم نشر و اشاعت)، محمد عاطف (نائب ناظم نشر و اشاعت)، محمد قدیر احمد اعوان(ناظم حلقہ درود)، محمد عامر(ناظم اجتماعات)، محمد الیاس ڈار(ناظم مسجد کمیٹی)، محمد عمیر ڈار (صدر مصالحتی کونسل)، محمد حسنین (نائب صدر مصالحتی کونسل) شامل ہیں۔

تنظیم سازی کامرحلہ مکمل ہونے کے بعد امیر تحریک منہاج القرآن بارسلونا علامہ عبدالرشید شریفی نے تمام نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا جبکہ صدر منہاج القرآن سپین محمد اکرم بیگ نے تمام عہدیداران کو مبارکباد دی اور ان کو محنت و لگن سے تحریک منہاج القرآن اور بادالونا کی پاکستانی و مقامی کمیونٹی کے لئے کام کرنے کی ہدایت کی، مرکزی عہدیداران کی جانب سے نو منتخب تنظیم کو آئندہ تین ماہ میں منہاج یوتھ لیگ، منہاج مصالحتی کونسل اور منہاج ویمن لیگ کے فورمز کی باڈی مکمل کرنے کی ذمہ داری سونپی۔ اجلاس کے اختتام پر منہاج القرآن بادالونا کے نائب صدر محمد انصر کی طرف سے مرکزی عہدیداران اور نو منتخب تنظیم کے اعزاز میں مقامی ریسٹورنٹ میں ٹی پارٹی دی گئی۔

رپورٹ: محمد عثمان قادری

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top