کالج آف شریعہ کے پروفیسر محمد نواز ظفر چشتی کی سالگرہ کے موقع پر پُروقار تقریب

کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے کنٹرولر امتحانات شیخ اللغہ والادب پروفیسر محمد نواز ظفر چشتی کی سالگرہ کے موقع پر طلبہ سال ششم نے ایک پُروقار تقریب کا اہتمام کیا۔ جس میں مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی اور صاحبزادہ محمد عتیق حیدر نے خصوصی شرکت  کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت زینت القراء حافظ عابد نعیم نے حاصل کی جبکہ احمد رضا نے اپنی پُر سوز آواز میں بارگاہ رسالت مآّب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نذرانہ عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ اس موقع پر مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی نے سالگرہ کا کیک کاٹا اور پروفیسر محمد نواز ظفر چشتی کو طویل علالت کے بعد صحت یابی اور سالگرہ کی خوشی میں خصوصی مبارک باد دی۔

اپنے محبوب استاد پروفیسر محمد نواز ظفر چشتی کی صحت یابی اور سالگرہ کی خوشی میں طلبہ سال ششم نےاس موقع پر موجود تمام اساتذہ اور طلبہ کو مٹھائی پیش کی۔ اس تقریب کا اہتمام سال ششم کے طلبہ کی طرف سے کیا گیا تھا جن میں محمد سعد چشتی، حافظ محمد اشفاق، ناہید عباسی، محمد بلال مغل، محمد یامین مصطفوی، طاہر معین، حافظ ساجد ریاض، غلام یٰسین فیضی، عدنان وحید قاسمی، محمد طیب قادری، عظمت فرید خاں، عاصم اقبال، حافظ سمیع اللہ ، حافظ انتظار حسین، ناظر علی، شاہد اکرم، کامران شہزاد، حافظ محمد عارف اور عابد نعیم شامل ہیں۔

اس پُر وقار تقریب کا اختتام مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی کی دعائے خیر سے ہوا جس کے بعد تمام اساتذہ اور طلبہ کو ریفریشمنٹ کرائی گئی۔

رپورٹ : محمد یامین مصطفوی

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top