تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام دروس عرفان القرآن کے سلسلے میں خصوصی اجلاس

تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام دروس عرفان القرآن کے سلسلے میں خصوصی اجلاس زیر صدارت قائم مقام صدر چودھری عبد الغفار سنبل منعقد ہوا، جس میں دروس عرفان القرآن کے جاری شیڈول کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں طے پایا کہ اس ماہ روحانی تربیت کے لیے شب بیداری کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

30 اپریل 2011ء کو ہونے والی شب بیداری میں علامہ نصیر بابر تربیتی خطاب کریں گے۔ انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے رانا محمد ظاہر، ملک عابد جوئیہ اور ملک عمر فاروق پر مشتمل تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ علاوہ ازیں اجلاس میں طے پایا کہ یکم مئی 2011ء کو موضع کونڈی، 5 مئی 2011ء کو بستی دھانہ اور چھنب موڑ، 26 اپریل 2011ء کو گوگڑاں اور سوئی والا میں دروس عرفان القرآن ہونگے۔ جبکہ 8 مئی 2011ء کو لودہراں سٹی اور پل بہشتی پر سلسلہ وار دروس عرفان القرآن کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ان دروس عرفان القرآن سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگرد رشید علامہ رضا قادری اور علامہ نصیر احمد بابر خطاب کریں گے۔ اجلاس میں چودھری عبدالغفار سنبل، رانا محمد ظاہر، ملک سلطان آرائیں، ملک عمر فاروق، ملک عابد جوئیہ، خواجہ احمد اور علامہ اسماعیل مہرآبادی نے شرکت کی۔

اجلاس کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top