پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام پری بجٹ سیمینار کل ہو گا، ملک کے ماہر معیشت دان، دانشور، سیاست دان، اور صحافی بجٹ تجاویز دیں گے

مورخہ: 22 مئی 2011ء

بجٹ 12-2011 کی آمد آمد ہے جبکہ حکومت کے پاس مسائل کو حل کرنے کیلئے اب تک کوئی ٹھوس پالیسی نہیں ہے۔ حکومت غربت کا خاتمہ کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ حکومت کے غلط اقدامات کی وجہ سے متوسط طبقہ ختم ہو گیا ہے۔ پاکستان عوامی تحریک نے ہمیشہ اہم بین الا قوامی اور ملکی ایشوز پر عوام کی بروقت رہنمائی دینے کا فریضہ انجام دیاہے اور ملک کے ٹیلنٹ کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھاکر کے مسائل کا قابل عمل حل قوم کے سامنے رکھا ہے۔ وطن عزیز کے کروڑوں عوام غربت اور مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔ ان حالات میں پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام کل پیر 11:00بجے دن مرکزی سکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں پری بجٹ سیمینار ہو گا جس میں سابق وزیر خزانہ اور سینئر سیاسی رہنما ڈاکٹر مبشر حسن، سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ، بریگیڈیر (ر) فاروق حمید، ڈاکٹر قیس اسلم (ماہر معاشیات)، اسلم خان (ماہر معاشیات)، ڈاکٹر شاہد اے ضیاء سینئر بینکر، اعجاز چودھری (تحریک انصاف)، انوار اختر (پاکستان عوامی تحریک)، ممتاز صحافی عامر وقاص چوہدری، مہناز رفیع مرکزی رہنماء مسلم لیگ ق، آئمہ محمود صدر ورکنگ ویمن پاکستان، ڈاکٹر محمود مرزا (ماہر معاشیات)، بابر بٹ (تاجر رہنماء)، سہیل محمود (تاجر رہنماء)، احسان وائیں (ANP)، جی ایم ملک اور ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کے علاوہ ملک کے ماہر معیشت دان، دانشور، سیاست دان، اور صحافی ودیگر ماہرین اقتصادیات بجٹ تجاویز دیں گے اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، غربت، لاقانونیت اور مایوسی کے خاتمہ کیلئے ٹھوس لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top