مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ راولپنڈی اور اسلام آباد کا مشترکہ اجلاس

مورخہ: 08 مئی 2011ء

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ راولپنڈی اور اسلام آباد کا مشترکہ اجلاس مورخہ 08 مئی 2011ء بروز اتوار شام 6 بجے سیٹلائٹ پلازہ سکس روڑ راولپنڈی منعقد ہوا، جس میں جڑواں شہروں کی تمام تنظیمات نے شرکت کی۔

اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں اسلام آباد سے مرزا محمد قاسم (صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اسلام آباد) اور ان کی ٹیم،  قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے صدر اور جنرل سیکرٹری، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے صدر عبدالعمار منعم اور ان کی ٹیم، راولپنڈی سے حلقہ پی پی 12 کے صدر عامر جاوید اور نوشو خان، حلقہ پی پی 9 سے نائب صدر سید سفیر حسین گیلانی اور ناظم مالیات، سویڈیش کالج منصور خان نیازی اور سیماب مصطفوی کے علاوہ راولپنڈی میڈیکل کالج سے منصب علی شامل تھے۔ علاوہ ازیں پیر مہر علی شاہ بارانی یونیورسٹی کے صدر محمد فاروق نے اپنی جامعہ کی نمائندگی کی۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ محمد اشتیاق نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت ناصر چنہ کو حاصل ہوئی۔ اس کے بعد تعارفی نشست ہوئی جس میں تمام طلبہ نے اپنا اپنا تعارف کرایا۔

اس موقع پر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی سینئر نائب صدر محمد عرفان یوسف نے کہا کہ سماجی اور معاشرتی ہم آہنگی ہی وہ راز ہے جسے اپنانے سے معاشرے کو استحکام اور فروغ میسر آسکتا ہے۔ موومنٹ عملی طور پر یہ ثابت کرنا چاہتی ہے کہ مختلف تنظیموں، طبقوں اور مسالک سے تعلق رکھنے کے باوجود مثبت اور تعمیری سرگرمیوں میں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت وطن عزیز اپنی تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہیے۔ عالم کفر اس اکلوتی ایٹمی مسلم طاقت کو مٹانے کے در پے ہے۔ اس کڑے وقت میں قوم اجتماعی وحدت اور شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔ ملک و قوم کو حقیقی نصب العین باغیرت، باصلاحیت اور ایماندار قیادت ہی فراہم کر سکتی ہے۔ قیام پاکستان میں طلبہ کا کردار کسی سے مخفی نہیں، آج طلبہ کو استحکام پاکستان کیلئے بھی سر بکف ہونا چاہیے تاکہ اسلام اور پاکستان کے بدخواہ اسے نقصان نہ پہنچا سکیں۔

غلام مصطفی نورانی (مرکزی کوآرڈینیٹر برائے یونیورسٹیز اسلام آباد) اور عبدالعمار منعم (صدر IIUI) نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ایم۔ ایس۔ ایم ایسی طلبہ تنظیم ہے جو جدید سوچ اور ترقی یافتہ انقلابی فکر دینے کے ساتھ ساتھ طلبہ کو اسلامی اساس پر مضبوطی سے قائم کر کے ہر قسم کے گروہی، علاقائی، نسلی اور فرقہ وانہ تعصبات سے بالا تر ہو کر تمام طلبہ کو اسلام کے پرچم کے سائے تلے متحد کرنے کی جدوجہد کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ ایم۔ ایس۔ ایم طلبہ کو ملک کا کامیاب شہری، اچھا اور مفید مسلمان بنانا چاہتی ہے جو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دکھی امت کے کام آئے۔ انہوں نے تنظیمی نظم کے بارے بھی بہت مفید گفتگو فرمائی۔

اجلاس کا اختتام ملکی سلامتی، خوشحالی، اور موومنٹ کی ترقی کی دعا سے ہوا۔

رپورٹ : محمد اشتیاق (جنرل سیکرٹری MsM Rwp)

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top