خود کش حملوں کا تسلسل، بم دھماکے، لوڈ شیڈنگ اور ہوشرباء مہنگائی اللہ کی ناراضگی کی نشانیاں ہیں : ڈاکٹر غلام مرتضیٰ علوی

مورخہ: 27 مئی 2011ء

اللہ اس وقت تک قوموں کی حالت نہیں بدلتا جب تک وہ خود بدلنے کی کوشش کا آغاز نہیں کرتیں
ہماری دعائیں اس لیے قبولیت کے درجہ پر نہیں پہنچتی کہ ہم نے اللہ کو بھلا دیا
جامع مسجد منہاج القرآن میں جمعۃ المبارک کے بڑے اجتماع سے خطاب

خود کش حملوں کا تسلسل، بم دھماکے، لوڈشیڈنگ اور ہوشرباء مہنگائی اللہ کی ناراضگی کی نشانیاں ہیں۔ قوم اجتماعی توبہ کرے۔ انفرادی اور اجتماعی سطح پر ہم اللہ تعالی  کو بھلا چکے ہیں، اس لیے نا اہل اور مفاد پرست حکمران ہم پر مسلط ہیں۔ اللہ تعالی اس وقت تک قوموں کی حالت نہیں بدلتا جب تک وہ اپنی حالت کو خود بدلنے کی کوشش کا آغاز نہیں کرتیں۔ ہم انگریز کے دیئے گئے قوانین میں ابھی تک واضح تبدیلی نہیں کرسکے جو ہماری غلامانہ سوچ کی عکاس ہیں۔

ان خیالات کا اظہار علامہ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ علوی نے جامع مسجد منہاج القرآن میں جمعۃ المبارک کے بڑے اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا معاشرہ معاشی تفاوت کی خطرناک تصویر پیش کر رہا ہے۔ امیر امیر تر اور غریب غریب تر ہو رہا ہے، جبکہ درمیانہ طبقہ ختم ہوگیا ہے۔ ہماری دعائیں اس لیے قبولیت کے درجہ پر نہیں پہنچتی کہ ہم نے اللہ تعالی کو بھلا دیا ہے، حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات سے محبت اور ان کی تعلیمات پر عمل کرنے میں تساہل برتتے ہیں اور قرآن سے اپنے تعلق کو توڑ لیا ہے۔ حب الٰہی، عشق مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور رجوع الی القرآن کو اپنی زندگیوں میں لوٹانا ہوگا۔ اس سے اللہ کی ناراضگی ختم ہوگی اور ہمیں مشکلات سے نجات ملے گی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top