نظامت دعوت تحریک منہاج القرآن گجرات کے زیراہتمام 71 واں ماہانہ درس عرفان القرآن

مورخہ: 28 مئی 2011ء

نظامت دعوت تحریک منہاج القرآن گجرات کے زیراہتمام 71 واں ماہانہ درس عرفان القرآن نہایت خوبصورت انداز میں منعقد کیا گیا، جس میں شاگرد رشید شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، علامہ صاحبزادہ ظہیر احمد نقشبندی نے سورۃ الکوثر کی روشنی میں انتہائی پُر اثر خطاب کیا۔ تقریب کا اہتمام بشیر میرج ہال جی ٹی روڈ گجرات میں کیا گیا۔

درس عرفان القرآن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ صاحبزادہ ظہیر احمد نقشبندی نے کہا کہ قرآن مجید مکمل ضابطہ حیات ہے اور انسانوں کو زندگی سے ہر شعبہ سے متعلق ہدایات فراہم کرتا ہے۔ آج کے مادیت زدہ دور میں ہمیں قرآن مجید سے اپنا ٹوٹا ہوا تعلق بحال کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن دنیا بھر میں عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیغام کو عام کر رہی ہے۔

درس عرفان القرآن کے آخر میں 9 اپریل 2011ء کو منعقد ہونے والے ورکرز کنونشن میں بیداری شعور مہم کے حوالے سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے خطاب کا ویڈیو کلپ بھی بذریعہ پروجیکٹر حاضرین کو سنایا گیا۔ درس عرفان القرآن کی اس روحانی تقریب میں شریک مرد و خواتین کی تعداد تقریباً 375 تھی۔ پروگرام میں عوام الناس کی سہولت کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب اور کیسٹس کا سٹال بھی لگایا گیا تھا۔

رپورٹ : شاہد اقبال میر، ناظم TMQ گجرات

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top