حکومت عوام دوست بجٹ بنانے میں پھر ناکام ہو گئی ہے : ڈاکٹر محمد طاہرالقادری

مورخہ: 03 جون 2011ء

افسوس قرض کی آکسیجن سے ملک چلانے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا
پرتعیش حکومتی خرچوں کو ختم کرنے کی کوئی بات بجٹ میں نہیں کی گئی
چیئرمین پاکستان عوامی تحریک کا بجٹ 12 - 2011 پر تبصرہ

چیئرمین پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے حالیہ بجٹ 12 - 2011 پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت عوام دوست بجٹ بنانے میں پھر ناکام ہو گئی ہے۔ پیش کئے گئے بجٹ میں غریب عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا، اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم ہونا چاہیے تھیں جس پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ افسوس قرض کی آکسیجن سے ملک چلانے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ بجٹ میں معاشی خود مختاری کی طرف بڑھنے کا بھی کوئی عندیہ نہیں دیا گیا ہے۔ پرتعیش حکومتی خرچوں کو ختم کرنے کی کوئی بات بجٹ میں نہیں کی گئی۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ اگر یہ کہا جائے تو بالکل درست ہو گا کہ حکومت بجٹ 12 - 2011 میں دہشت گردی، غربت، مہنگائی اور بے روزگاری سے ستائے عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو گئی ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top