تبدیلی کی تحریکوں میں طلبہ کا کردار ہمیشہ اہم رہا ہے : تجمل حسین

مورخہ: 11 جون 2011ء

یکساں نصاب تعلیم سے قوموں کی فکر میں یکسانیت پیدا ہوتی ہے
صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا سیمینار سے خطاب

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر تجمل حسین نے کہا ہے کہ ہر ملک کی تبدیلی کی تحریکوں میں طلبہ کا کردار ہمیشہ اہم رہا ہے، اسی لیے اس طبقے کی سوچ کو منتشر کرنے کیلئے حکومتیں اکثر منفی ذرائع استعمال کرتی ہیں۔ پاکستان میں بھی اس وقت بے حیائی اور اخلاقی بے راہ روی کو عام کر کے طلبہ کو اسلامی فکر سے دور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، تاکہ طلبہ کسی فکری اور نظریاتی ایجنڈے پر متحد نہ ہو سکیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ماڈل ٹاؤن میں طلبہ کے مسائل کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر ملک میں نصاب تعلیم نظریاتی تشخص کو سامنے رکھ کر تشکیل دیا جاتا ہے مگر بد قسمتی سے پاکستان میں مختلف اقسام کے نصاب نے طلبہ کی سوچ کو کئی اکائیوں میں تقسیم کر دیا ہے، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ یکساں نصاب تعلیم سے ہی قوموں کی فکر میں یکسانیت پیدا ہوتی ہے۔

سیمینار میں ضمیر مصطفوی، حافظ عمیر، منصور عارف، علی رضا و دیگر کارکنان نے بھی شرکت کی۔ تجمل حسین نے کہا کہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ طلباء ایسی اجتماعیت میں شریک ہو کر کام کریں جس کی قیادت کا اوڑنا بچھونا علم ہو۔ آج پاکستان کو مسائل کے گرداب سے جاگیر دار، سرمایہ دار نہیں بلکہ علامہ اقبال اور قائد اعظم کی فکر کی امین قیادت ہی نکال سکتی ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top